وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان محمد خالد خورشید سے ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس کے چیئرمین قربان علی نےگلگت بلتستان ہائوس اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے مابین صنعت و تجارت کی ترقی ، سرمایہ کاری ، بزنس کمیونٹی اور حکومت کے مابین روابط بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ، بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے ملکر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ ملاقات میں گلگت بلتستان حکومت اور ایف پی سی سی آئی کا جلد عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرا علیٰ گلگت بلتستان محمد خورشید خالد نے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی حسن و قدرتی ذخائر سے مالا مال خطہ اورعظیم الشان منصوبے سی پیک کا گیٹ وے ہے ۔سیاحت، ہوٹلنگ، مائنز اینڈ منرل ، جیمز سٹون، ہائیڈرو پاور ، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور گلگت بلتستان ٹیکس فری خطہ ہے جہاں کروڑوں اربوں کا بھی کاروبار کریں تو ایک روپیہ بھی ٹیکس نہیں ہے۔ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کے شعبے کی کامیابی اس میں سرمایہ کاری کے ذریعے بہتری لانا ہے جو نجی شعبے کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ اس کے لیے حکومت سہولت کار کے طور پر ایسا ماحول پیدا کررہی ہے جس میں سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ لگانے اور مناسب اور محفوظ منافع کو یقینی بنایا جائے گا۔ خطے کے جغرافیائی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں و صنعتکاروں کو ہر قسم کے ریلیف کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ وزیرا علیٰ گلگت بلتستان محمد خالد خورشید نے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تمام ٹیم کو گلگت بلتستان کے دورہ کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئیں اور دیکھیں کہ کس شعبے میں زیادہ توجہ کی ضرورت ہے اور سرمایہ کاری کے فروغ اور بیروزگاری کے خاتمہ سمیت گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے گلگت بلتستان کی حکومت کیساتھ مل کر کام کریں ۔ اس موقع پر قربان علی چیئرمین وفاقی ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان کیپٹل آفس نے وزیرا علیٰ گلگت بلتستان محمد خالد خورشید اور ان کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرر ہا ہے اور ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں سے مسلسل رابطے میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت سے غیر ملکی سفیروں، سرمایہ کاروں ، حکومتی و چیمبرز کے عہدیداران کو بھی گلگت بلتستان کی اہمیت سے آگاہ کیا اور انہیں سرمایہ کاری کرنے کیلئے راغب کیا ہے ۔ جس کے جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت واحد شعبہ ہے جس کو صنعت کا درجہ دیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تین چار شعبے ایسے ہیں جن پر کام کریں تو نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان بھی ترقی کرے گا ۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ سیاحتی مقامات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ وہاں تک رسائی کے لیے بہتر سڑکیں اور ٹرانسپورٹ کی سہولت کی فراہمی بھی ممکن بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے گلگت بلتستان کے سیاحتی علاقوں میں انٹرنیشنل ائیرپورٹس کے قیام اور بیرون ممالک سے براہ راست پروازیں شروع کی جانا ناگزیر ہیں تاکہ بیرون ملک سے آنے والے سیاح اپنے ملک سے براہ راست اس مقام پر آسکیں اور اس حوالے سے گلگت بلتستان حکومت وفاقی حکومت کیساتھ ملکر اقدامات اٹھائے ۔ قربان علی نے مزید وزیرا علیٰ گلگت بلتستان محمد خالد خورشید کو ایف پی سی سی آئی کے دورہ کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی گلگت بلتستان حکومت کے تعاون سے اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں جلد ایک عالمی سر