اسپین کے پابلو کرینو بسٹا ہمبرگ یورپئین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کےکوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
جرمنی کے شہر ہمبرگ میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے راؤنڈ آف سکسٹین میں اسپینش ٹینس پلیئر کرینو بسٹا نے ہموطن کارلوس تابرنر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ کرینو بسٹا نے تابرنر کو سات۔چھ اور چھ۔تین سے مات دے کر کوارٹر فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا جہاں پر ان کا مقابلہ سربیا کےدوسان لاجووچ سے ہو گا۔