وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ واپڈا، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، نیلم جہلم اوراین ٹی ڈی سی کی وصولیاں ان اداروں کے واجب الادا قرضوں کے ساتھ ایڈجسٹ کرنے سے گردشی قرضے میں مزید 116 ارب روپے کمی ہوگی۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ الحمداللہ آج اقتصادی رابطہ کمیٹی نے واپڈا، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، نیلم جہلم اوراین ٹی ڈی سی کی وصولیاں ان اداروں کے واجب الادا قرضوں کے ساتھ ایڈجسٹ کرنے کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے گردشی قرضے میں مزید 116 ارب روپےکی کمی ہو گی۔