وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور چین کے وزیر پبلک سکیورٹی زاؤ کیذہی کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا۔دونوں وزراء کے درمیان داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر بس حادثے کی تحقیقات اعلی سطح پر جاری ہیں اور اسےبہت جلد مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے تمام چینی ورکرز کو مکمل سکیورٹی دینگے۔چینی وزیر زاؤ کیذہی نے کہا کہ بس حادثے میں دونوں ملکوں کے شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے۔دونوں وزراء نے ا س عزم کا ا ظہار کیا کہ کوئی بھی شرپسند طاقت دونوں ممالک کے تعلقات کو خراب نہیں کر سکتی۔