محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں مون سون کے تیسرے سپیل کا آغاز 27جولائی کو ہو گا
٭ پنجاب کے شمالی اور شمال مشرقی علاقے اور ڈی جی خان ڈویژن30جولائی تک تیز بارشوں کی لپیٹ میں رہیں گے
٭ 28سے 30جولائی کے دوران دریائے جہلم میں منگلہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے
٭ دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادر آباد اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے
٭ اسوقت پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ سیلاب کے درجہ سے کم ہے
٭ آئندہ24گھنٹوں میں دریائے روای اور چناب سے ملحقہ نالوں میں اوسط درجے کا سیلاب دیکھا جا سکتا ہے
٭ آئندہ 24گھنٹوں میں تمام بڑے دریاؤں کے گردو نواح میں بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش
کا امکان ہے
٭ پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں کو مستعد رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں
٭ اتھارٹی کے تحت کامیاب امدادی کاروائیوں کے لیے متعلقہ محکموں کے مابین رابطوں اور معلومات کے تبادلے کو
بہتر بنایا جا رہا ہے۔
٭ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم حسب سابق 24گھنٹے نگرانی کی خدمات سرانجام دے رہا ہے
٭ عوامی سطح پر آگاہی کے لیے معلومات کی ترسیل اور احتیاطی تدابیر کی تشہیر کا سلسلہ بھی جاری ہے
٭ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی مون سون کے ساتھ صوبے میں کرونا ویکسینیشن سینٹرز کی مانیٹرنگ کی خدمات بھی
سرانجام دے رہی ہے
٭ کنٹرول روم روزانہ کی بنیاد پر صوبائی سطح پر کرونا کے مریضوں کی تعداد، نئے کیسز اور ویکسینیشن کی تفصیلی رپورٹ
جاری کی جا رہی ہے
٭ عوام کرونا کی چوتھی لہر سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ویکسینیشن کو یقینی بنائیں
٭ پنجاب حکومت کے گھرکی دہلیز پر ویکسینیشن کی فراہمی کے عوام دوست اقدام سے استفادہ کریں
صوبائی وزیر برائے پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میاں خالد محمود