محکمہ موسمیات نے30جولائی تک مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔بالائی علاقوں، شمالی پنجاب، ڈی جی خان ، شمالی علاقہ جات اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔شدید بارشوں کی وجہ سے راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد اور پشاور میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ دریائے چناب اور جہلم میں طغیانی کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے مطابق تیز بارشوں سے شانگلہ ،بٹگرام ،بونیر، مانسہرہ ، بالاکوٹ ، ایبٹ آباد ، سوات ، کوہستان ، مردان ، چارسدہ اور کوہاٹ کے برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے