تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ گزشتہ مالی سال2020-21 میں 650 ارب روپے کے مقابلے میں ترقیاتی کاموں پر 659 ارب روپے خرچ کئے گئے تھے۔ گزشتہ مالی سال ہدف کےمقابلے میں 101 اعشاریہ 4 فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ کیا۔انہوں نے کہاکہ 12۔2011 کے بعد پہلی دفعہ سب سے زیادہ ترقیاتی بجٹ استعمال کیا گیا ہے۔ اسد عمر کاکہنا تھاکہ کورونا وبا کے ایک سال کے دوران یہ غیر معمولی ترقیاتی اخراجات وزیر اعظم عمران خان کے ترقی کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔