تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اورڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو ” کے اہم کردار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کورونا کی تشخیص کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ کورونا نے مجھے بھی اپنی لپیٹ میں لے ہی لیا ہے، میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ مجھے کورونا کی ہلکی علامات ہیں، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجھ سے ملاقات کرنے والے تمام لوگ اپنا ٹیسٹ جلد از جلد کروالیں ۔ سب لوگ محفوظ رہیں ۔