چین کے شمال مغرب میں صحرا ئے گوبی کے کنارے شہرڈن هوانگ کو 100 میٹر سے زیادہ اونچی ریت کی دیوار نے نگل لیا ۔ریت کا طوفان اچانک آ یااور پانچ سے چھ منٹ میں اس شہر میں پھیل گیا۔ طوفان کی زد میں آتے ہی پورا شہر چند لمحوں میں دھول کے بادلوں میں غائب ہوگیا۔
چین کے صوبہ گانسو کے شہرڈن هوانگ میں پچھلے کئی سالوں میں اس طرح کے ریت کے طوفان کا تجربہ نہیں ہوا ۔سرکاری خبر رساں ایجنسی چائنا نیوز سروس کے مطابق ، ہر موسم بہار میں اس خطے میں سینڈ طوفان عام ہیں لیکن موسم گرما میں یہ کم ہی ہوتا ہے۔