لاہور:جوڈيشل کمپليکس کے باہر فائرنگ،1 شخص جاں بحق،1 زخمی

لاہور:جوڈيشل کمپليکس کے باہر فائرنگ،1 شخص جاں بحق،1 زخمی

پیر کی صبح جوڈيشل کمپليکس کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ نامعلوم ملزمان نے پيشی پر آئے 2 ملزمان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 1ملزم جاں بحق جبکہ دوسرا شديد زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو فوری طورپراسپتال منتقل کرديا گيا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم موقع واردات سے فرار ہو گيا۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عبدالسلام کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کا بیٹا سہیل شدید زخمی ہوا ہے۔ دونوں باپ بیٹا عبوری درخواست ضمانت کے لیے جج امبرین قریشی کے روبرو پیش ہونے جا رہے تھے۔ملزمان کے خلاف تھانہ کاہنہ پولیس نےمقدمہ درج کررکھا تھا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close