ایچ ای سی نے کے آئی یوفنڈجاری کیاہے:پروفیسرعطااللہ

ایچ ای سی نے کے آئی یوفنڈجاری کیاہے:پروفیسرعطااللہ

گلگت(ویب ڈیسک) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں آئی ٹی انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق اجلاس کی صدارت وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کی ۔اجلاس میں وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی سینئر انتظامی وتدریسی آفیسران سمیت آئی ٹی ماہرین شریک تھے۔اجلاس میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو تعلیم وتحقیق سمیت آئی ٹی کے شعبے کو مزید بہتربنانے کے ممکنات کا جائز ہ لیاگیا۔اجلاس سے​​​​​​​ اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہاکہ ورلڈ بنک نے ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کو جامعات میں آئی ٹی انفراسٹریکچر کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی فنڈنگ دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایچ ای سی نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو فنڈ جاری کیاہے ۔اس فنڈ نگ سے یونیورسٹی میں آئی ٹی کے شعبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور طلبا کو بہترین آئی ٹی کی سہولیات مہیا کرناہے۔وائس چانسلر نے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بہترین سروس کی فراہمی کے لیے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے ۔تاکہ طلبا آئی ٹی کے شعبہ میں نمایاں کارنامے سرانجام دے سکیں۔اس سے قبل وائس چانسلر نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں جاری تحقیقی منصوبوں کی جائزہ اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں وائس چانسلر کو مختلف تحقیقی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وائس چانسلر نے محققین پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی میں تحقیق کے فضاء کو مزید بڑھائیں تاکہ اس تحقیق سے معاشرے کو فائدہ مل سکے اور طلبہ وطالبات میں تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشرتی مسائل کو اپنی تحقیق کے ذریعے حل کرنے کا جذبہ پیدا ہوسکے ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close