پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں نے خصوصی الائونس نہ ملنے پر احتجاج کا اعلان کردیا

پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں نے خصوصی الائونس نہ ملنے پر احتجاج کا اعلان کردیا

ملتان(ویب ڈیسک) پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں نے خصوصی الائونس نہ ملنے پر احتجاج کا اعلان کردیا، لالحہء عمل تیار کرلیاگیا، تفصیل کے مطابق ڈسپیرٹی الاٶنس کے حصول کے لئے فپواسا پنجاب نے تدریسی بائیکاٹ کا اعلان کردیا، 25 اگست کو صوبہ بھر کی جامعات کا ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف پنجاب یونیورسٹی میں احتجاج کرے گا۔احتجاج کا فیصلہ فپواسا پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل کے آن لائن اجلاس میں ہوا،اجلاس میں ڈسپیرٹی الاونس کے حوالے سے حکومت کو دی جانے والی 10 اگست کی ڈیڈ لائن کے بعد کالائحہ عمل طے کیا گیا،فیصلے کی روشنی میں احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے یونیورسٹیوں کی حدود سے باہر نکلنے پر اتفاق کیا گیا۔اسی سلسلے میں زکریا یونیورسٹی میں تین ایسوسی ایشنوں کے صدرو کا اجلاس ہوا جس میں 25اگست کے احتجاج کےلئے لائحہ عمل تیار کیاگیا اور فیصلہ کیا گیا کہ قافلے کی صورت میں لاہو ر جائیں گے ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close