انسانیت کی خدمت بہت بڑی نیکی ھے اگر یہ خدمت آنکھوں کی بینائی کے لیے کی جائے تو اس کے ثواب کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا؛ ارشدلیڈر

انسانیت کی خدمت بہت بڑی نیکی ھے اگر یہ خدمت آنکھوں کی بینائی کے لیے کی جائے تو اس کے ثواب کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا؛ ارشدلیڈر

فورٹ عباس(پاپولر نیوز)انسانیت کی خدمت بہت بڑی نیکی ھے اگر یہ خدمت آنکھوں کی بیناٸی کے لیے کے جاٸے تو اس کے ثواب کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا فری أٸی کیمپ لگا کر غریب لوگوں کے اپریشن کرنا لاٸیق تحسین ھے ان خیالات کا اظہار محمد ارشد لیڈر ایم پی اے فورٹ عباس نے پیشنٹ اینڈ چاٸیلڈ ویلفیر ایسوسی ایشن کے زیر انتظام لگاٸے گیے تین روزہ تین روزہ فری أٸی کیمپ کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ اسلام نے انسانیت کی خدمت پر بہت زور دیا ھے۔اگر یہ خدمت انکھوں کے مفت اپریشن کی ھو تو جس سے بیناٸی ملتی ھے تو یہ بہت بڑی نیکی اور خدمت ھے جس کے ثواب کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔أنکھوں کے فری اپریشن سے غریب لوگ مستفید ھوتے ہیں میڈیکل شعبہ سے تعلق والے دیگر ڈاکٹرز کو بھی اس طرح کے فری کیمپ لگانے چاہیے اس تین روزہ فری أٸی کیمپ کے فوکل پرسن ڈاکٹر نعیم قمر ہیں جبکہ اس فری کیمپ کا افتتاح ایم پی اے چوہدری ارشد لیڈر نے کیا۔ ڈاکٹروں کے پینل میں ڈاکٹر راشد اقبال چوہدری اور ڈاکٹر غلام حسین شامل ہیں افتتحاحی تقریب میں سینر صحافی عبدالحفیظ ضیا اور صدر انجمن تاجران محمد سلیم زاہداور دیگر نے شرکت کی۔ پیشینٹ ایند چائلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن فورٹ عباس کے تعاون سے 3 روزہ آئی کیمپ اریب سرجیکل ہسپتال میں لگایا گیا۔ ۔ڈاکٹر راشد اقبال چوہدری اور ڈاکٹر غلام حسین نے او پی ڈی میں 200 مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور انکو فری ادویات دی گئیں۔ آئی سرجن ڈاکٹر عمیر عبداللہ اور آئی سرجن ڈاکٹر عبدالحفیظ شاہد نے آنکھوں کے فری آپریشن کیے اور لینز ڈالے گئے۔کیمپ کے فوکل پرسن ڈاکٹر نعیم عباس قمر نے علاقے کے مخیر حضرات سے اپیل کی ہےکہ وہ نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور بینائی سے محروم افراد کا وسیلہ بنیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close