فورٹ عباس: 3 مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات، چار(4) سے زائد آدمی شدید زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

فورٹ عباس: 3 مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات، چار(4) سے زائد آدمی شدید زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

فورٹ عباس(پاپولرنیوز ویب ڈیسک) 3 مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات، چار(4) سے زائد آدمی شدید زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس کے 3 مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جس میں ایک ٹریکٹر اور 4 سے زائد آدمی شدید زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پہلا حادثہ فورٹ عباس کے نواحی اڈا 14 چوک کے قریب پیش آیا جہاں پر موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان تصادم جس کے نتیجے میں 2 شخص شدید زخمی ہو گئے۔ دوسرا حادثہ 77 موڑ کے قریب پیش آیا جس میں موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تیسرے حادثہ میں فصل میں کھڑے ٹریکٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ٹریکٹر جل کر خاکستر ہو گیا۔ ریسکیو ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ زخمیوں کو ٹی ایچ کیوں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close