مسجد نبوی ؐمیں نماز ادا کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوش خبری، اعلان ہوگیا

مسجد نبوی ؐمیں نماز ادا کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوش خبری، اعلان ہوگیا

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجدنبوی ؐمیں نماز ادا کرنے کے لیے اجازت کی شرط ختم کردی۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اتوار کے روز کرونا کے حوالے سے عائد پابندیوں کا از سر نو جائزہ لیتے ہوئے قوانین میں نرمی کا اعلان کیا۔ وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب مسجدِ نبوی ؐ میں نماز ادا کرنے والوں کو اجازت لینے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔وزارت نے کہا کہ نمازکی ادائیگی کیلئے اب اعتمرنا ایپلیکیشنکے ذریعے اجازت کی ضرورت نہیں، خواہش مند افراد اب مسجدنبویؐمیں بغیر اجازت نامےکے نماز ادا کرسکیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ریاض الجنٰہ میں نماز، روضہ رسولؐپرحاضری کیلئے اجازت نامہ ضروری ہوگا، روضہ رسول ؐ پر حاضری کے لیے اعتمرنا ایپ پر درخواست دینا ہوگی، جس میں مدافعتی صحت کی حالت کو ظاہر کرنا شرط ہوگا۔صحت کی حالت ظاہرکرنا مسجدنبویؐ میں داخلے، نماز ادائیگی کی واحد شرط ہے۔ مدافعتی نظام کو ظاہر کرنے سے مراد شہریوں کا کرونا ویکسین لگوانا لازمی ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close