ممبئی(پاپولر نیوز ویب ڈیسک)بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ایک سابق افسر نے 17 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارت کے خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی بی سے تعلق رکھنے والے60 سالہ سابق افسر نے 17 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
نئی دہلی پولیس کے مطابق سابق آئی بی افسر کی جانب سے لڑکی کو کرول باغ کے علاقے میں ایک ہوٹل میں نوکری کے بہانے بلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے بعد متاثرہ لڑکی نے کرول باغ پولیس اسٹیشن پہنچ کر مقدمہ درج کروایا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا بھارتی افسر مفرور ہے جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔