پاپولرنیوز

پاپولرنیوز

جمہوری اور آمریت پسند قوتوں کے درمیان جنگ آج بھی جاری ہے،بلاول بھٹو

اپنی تحاریر 03405074297 پر وٹس ایپ کریں پاپولر نیوز جہاں خبر وہاں پاپولر

جمہوری اور آمریت پسند قوتوں کے درمیان جنگ آج بھی جاری ہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 5 جولائی کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ ایک سیاہ ترین دن کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ آمر جنرل ضیاء کی سربراہی میں وہ فوجی بغاوت، جس نے وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی زیرِ قیادت جمہوری طور پر منتخب عوامی حکومت پر شبِ خون مارا تھا، وہ پاکستانی عوام کی جمہوری امنگوں پر سفاک حملہ تھا۔ اُس تاریک بغاوت کی برسی کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سقوط ڈھاکہ کے بعد ٹکروں میں بٹی ہوئی قوم کو متحد کیا اور انہیں متحرک جمہوری نظام و مضبوط معاشی ارادوں کے سائے تلے آپس میں جوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری طور منتخب وزیر اعظم کی حیثیت میں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اتفاقِ رائے سے آئین کی منظوری کی سرپرستی کی، پاکستان کی میکرو اکانومی کی بنیادیں رکھیں، ہر پاکستانی کو شہریت اور پاسپورٹ کا حق دیا، اور ملک کو ایٹمی طاقت بننے کی راہ پر گامزن کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ریاست کو جمہوری بناکر، چند سلیکٹڈ افراد سے اقتدار چھین کر عوام کو اختیارات منتقل کیئے اور انہیں بااختیار بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 1977ع کا مارشل لاء پاکستان کی عوام پر بدترین حملہ تھا، جس کا خمیازہ آمر کی موت کو کئی دہائیاں گذرنے کے باوجود قوم تاحال بھگت رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5 جولائی 1977ع کی بغاوت نے عدم رواداری، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے بیج بوئے اور ان کی آبیاری کی، اور ان جڑوں کو ہمارے معاشرے میں سرایت کرنے دیا، جو آج ہمارے لیئے باعثِ ہزیمت بنی ہوئی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نے امت مسلمہ کو متحد کیا اور اپنے دوراندیش و سیاسی تدبر کے ساتھ عالم اسلام کی قیادت کی۔ انہوں نے دو آمروں کا مقابلہ کیا، اور بڑی بہادری کے ساتھ عوام کے حقوق کے لئے جنگ لڑی، حتیٰ کہ تختہ دار تو قبول کر لیا، لیکن پیچھے ہٹنا گوارا نہ کیا- پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے حامیوں اور پیروکاروں کو بھی کوڑے، قیدِ تنہائی اور پھانسی سمیت ہر قسم کے غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوری اور آمریت پسند قوتوں کے درمیان جنگ آج بھی جاری ہے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ تمام جمہوری قوتوں کے لیئے نعرہِ حق ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ یا تو اقتدار عوام کو دے دیا جائے، ورنہ سب کچھ ختم ہو جائے گا۔ یہ الفاظ آج بھی سچے ہیں کیونکہ ہم آج بھی پاکستان کی جمہوری بقا کے لئے لڑ رہے ہیں۔ یہ سچائی ہر جمہوریت پسند پاکستانی کی روح میں موجود ہے ، اور یہ ہی وجہ کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو زندہ ہے، جبکہ انہیں ازیتیں دینے والے تاریخ کی ملامت جھیلنے کے لیئے کوڑے دان میں پڑے ہیں۔ پی پی پی چیئرمین نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے، جنہوں نے ملک و قوم کے حقوق پر سمجھوتہ کرنے کے بجائے اپنی جانیں نچھاور کرنے کو ترجیح دی۔

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

سیاست کی خبریں

وزیر داخلہ شیخ رشید کی چھٹی ، نیا وزیر داخلہ کون ہو گا؟ فواد چوہدری اور پرویز خٹک کے قلمدان میں بھی تبدیلی

وزیر داخلہ شیخ رشید کی چھٹی ، نیا وزیر داخلہ کون ہو گا؟ فواد چوہدری اور پرویز خٹک کے قلمدان میں بھی تبدیلی

عمران خان کے نیچے سے کرسی سَرک رہی ہے،سینئر لیگی رہنما نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیشنگوئی کر دی

عمران خان کے نیچے سے کرسی سَرک رہی ہے،سینئر لیگی رہنما نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیشنگوئی کر دی

شہزاد اکبر سےاچانک استعفیٰ کیوں لیا گیا؟آخرکار اندرونی کہانی سامنے آگئی

شہزاد اکبر سےاچانک استعفیٰ کیوں لیا گیا؟آخرکار اندرونی کہانی سامنے آگئی

شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیدیا

شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیدیا

مولانا ایکشن میں آگئے ،صوبے کی اہم شخصیات کی جے یو آئی میں شمولیت کا امکان

مولانا ایکشن میں آگئے ،صوبے کی اہم شخصیات کی جے یو آئی میں شمولیت کا امکان

ملک میں صدارتی نظام آگیا تو وزیراعظم عمران خان کا کیا فائدہ ہو گا؟ سیاسی بیٹھک میں حکومتی رہنما نے اپوزیشن کو خبردار کر دیا

ملک میں صدارتی نظام آگیا تو وزیراعظم عمران خان کا کیا فائدہ ہو گا؟ سیاسی بیٹھک میں حکومتی رہنما نے اپوزیشن کو خبردار کر دیا

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع۔۔؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھل کر مخالفت کر دی

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع۔۔؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھل کر مخالفت کر دی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے، شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے، شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

نواز شریف کو واپس آنا اور جیل جانا ہو گا: گورنر سندھ

نواز شریف کو واپس آنا اور جیل جانا ہو گا: گورنر سندھ

واضح اکثریت حاصل کی.آزادکشمیر میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی:شیخ رشیداحمد

واضح اکثریت حاصل کی.آزادکشمیر میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی:شیخ رشیداحمد

دورہ امریکا، شہباز گلِ نے بلاول بھٹو کی تصویر شیئر کردی

دورہ امریکا، شہباز گلِ نے بلاول بھٹو کی تصویر شیئر کردی

ہمارے خلاف کرپشن ثابت کرکے دکھائیں ،شاہد خاقان عباسی کا حکومت کو کھلا چیلنج

ہمارے خلاف کرپشن ثابت کرکے دکھائیں ،شاہد خاقان عباسی کا حکومت کو کھلا چیلنج

عمران خان کشمیر آکر وقت ضائع نہ کریں، مریم نواز

عمران خان کشمیر آکر وقت ضائع نہ کریں، مریم نواز

حکومت امیروں کیلئے ایمنسٹی اسکیم لاتی اورغریب پر مہنگائی کے پہاڑ توڑرہی ہے، شہباز شریف

حکومت امیروں کیلئے ایمنسٹی اسکیم لاتی اورغریب پر مہنگائی کے پہاڑ توڑرہی ہے، شہباز شریف

کشمیر کا الیکشن چوری ہوا تو شاہراہ دستور پر کیمپ لگا کر بیٹھ جائیں گے، مریم نواز

کشمیر کا الیکشن چوری ہوا تو شاہراہ دستور پر کیمپ لگا کر بیٹھ جائیں گے، مریم نواز

کشمیری عوام حکم کریں!ہم کل جنگ شروع کردیں گے ،بلاول بھٹو

کشمیری عوام حکم کریں!ہم کل جنگ شروع کردیں گے ،بلاول بھٹو

عمران خان کے خطاب پر تنقید، سوشل میڈیاصارفین نے احسن اقبال کو آئینہ دکھادیا

عمران خان کے خطاب پر تنقید، سوشل میڈیاصارفین نے احسن اقبال کو آئینہ دکھادیا

ہمارے ساتھ دھوکاکیاگیا،فلیکس پرمریم نواز کی تصاویردکھاکر شہباز شریف کولایاگیا

ہمارے ساتھ دھوکاکیاگیا،فلیکس پرمریم نواز کی تصاویردکھاکر شہباز شریف کولایاگیا

سپریم کورٹ کا لوکل گورنمنٹ بارے تفصیلی فیصلہ پنجاب حکومت پرسنگین فرد جرم ہے،شہبازشریف

سپریم کورٹ کا لوکل گورنمنٹ بارے تفصیلی فیصلہ پنجاب حکومت پرسنگین فرد جرم ہے،شہبازشریف

عمران حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری پکڑرہی ہے:مریم نوازکاانکشاف

عمران حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری پکڑرہی ہے:مریم نوازکاانکشاف

2022 - 2018© All rights reserved

Popular News HD

close
No widgets found. Go to Widget page and add the widget in Offcanvas Sidebar Widget Area.