پاپولرنیوز

پاپولرنیوز

عمران خان کے خطاب پر تنقید، سوشل میڈیاصارفین نے احسن اقبال کو آئینہ دکھادیا

اپنی تحاریر 03405074297 پر وٹس ایپ کریں پاپولر نیوز جہاں خبر وہاں پاپولر

عمران خان کے خطاب پر تنقید، سوشل میڈیاصارفین نے احسن اقبال کو آئینہ دکھادیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے جھنڈے کے ساتھ ورلڈ پولیٹیکل پارٹیز سمٹ کے اجلاس سے خطاب کیوں کیا؟ احسن اقبال کی وزیراعظم پر تنقید۔۔ خود انکی جماعت ن لیگ کے پرچم کے ساتھ ورلڈ پولیٹیکل پارٹیز سمٹ سے خطاب کرتی رہی۔سوشل میڈیا صارفین نے احسن اقبال کو آئینہ دکھادیا۔چین کی کمیونسٹ پارٹی کے زیر اہتمام ورلڈ پولیٹیکل پارٹیز سمٹ کے ورچول اجلاس میں منگل کوبرسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ ملک میں حزب اختلاف کی تین بڑی اور اہم سیاسی جماعتوں نے شرکت کی ہے۔ا ن تمام جماعتوں نے پاکستان کے پرچم کے ساتھ ساتھ اپنی سیاسی جماعت کے پرچموں کے ساتھ خطاب کیا۔چین کی کمیونسٹ پارٹی کے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے زیر اہتمام ورلڈ پولیٹیکل پارٹیز سمٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان، ن لیگ کی جانب سے شہبازشریف، پیپلزپارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری، جماعت اسلامی کی جانب سے سراج الحق جبکہ جے یو آئی ف کی جانب سے مولانا فضل الرحمان نے خطاب کیا۔دلچسپ امریہ کہ سب جماعتوں نے جب ورلڈ پولیٹیکل پارٹیز سمٹ سے خطاب کیا تو پیچھے انکی جماعت کا سیاسی پرچم موجود تھا لیکن ن لیگی رہنما احسن اقبال نے تحریک انصاف کے پرچم کیساتھ وزیراعظم کے خطاب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیراعظم پاکستان خطاب میں تحریک انصاف کا جھنڈا اور سیاسی گفتگو کر کے ذہنی دیوالیہ پن اور سیاسی تعصب کا ثبوت دیا ہے۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ آج صدر شی جن پنگ کی تعریف کے قصیدے وہ پڑھ رہا ہے جو کل تک ان پر پاکستان کو مہنگے قرضے تھوپنے جیسے فضول الزامات لگاتا تھا- چین کس منہ سے جاؤ گئے عمران شرم تم کو مگر نہیں آتی .احسن اقبال تنقید کرتے ہوئے یہ بھول گئے کہ انکے اپنی جماعت کے صدر شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے پرچم کیساتھ اس ورلڈ پولیٹیکل پارٹیز سمٹ سے خطاب کیا ہے اور جب شہبازشریف خطاب کررہے تھے اس وقت احسن اقبال بھی موجود تھے جنہیں اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔احسن اقبال کے اس ٹویٹ پر انہیں کڑی تنقید کا سامناکرنا پڑا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ دو جھنڈے نظر ائے لیکن تصویر کے اوپر پڑھی لائین نظر نہیں آئی۔ یو ائی ٹی لاہور سے درخواست کرنی چاہیے کہ احسن اقبال سے اسکی ڈگری واپس لی جائےتحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات عثمان سعید بسرا نے کہا کہ اے عقل سے عاری، اندھا بھی پڑھ سکتا ہے کہ وزیراعظم بین الاقوامی سیاسی پارٹیوں کے اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں تو اپنی سیاسی جماعت کا جھنڈا لگایا جو انتظامیہ کی طرف سے لگانا لازم مگر کھجور کا پودا چار لاکھ میں حکومت کو بیچنے والے کی آنکھوں اور عقل پہ چڑھا کمیشن اترے تو کچھ دیکھے ناں۔ندیم اشرف بھٹی نے کہا کہ آپ عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں کہ اس نے world political parties summit میں اپنی سیاسی پارٹی کا جھنڈا کیوں لگایا؟آپ کے تایا ابو فضل الرحمان نے بھی اپنا سیاسی جھنڈا لگایا ہے اس سے کیوں نہیں پوچھا؟جبsummit ہی سیاسی پارٹیوں کا تھا تو جھنڈا کیوں نہ لگاتے؟سبطین رضا کا کہنا تھا کہ فسوس یہ ارسطو ہمارے ملک کے اہم عہدوں پر رہا ہے جسکی اپنی پارٹی کا سربراہ بھی اس تقریب میں موجودتھا۔اور اسے ٹی وی سکرین پر لکھا ہونے کے باوجود یہ نہیں پتا کہ یہ تقریب سیاسی پارٹیوں کی تھی ۔مجاہد حسین نے احسن اقبال سے سوال کیا کہ کیا آپ انگلش پڑھ سکتے ہیں؟ یہ بالکل واضح ہے کہ یہ ورلڈپولیٹیک پارٹیز سمٹ ہے۔ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ احسن اقبال کی آدھی زندگی نوازشریف کی غلامی کرتے کرتے گزر گئی اور باقی زندگی عمران خان کے بغض میں ٹویٹس کرتے کرتے گزر جائے گی۔

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

سیاست کی خبریں

وزیر داخلہ شیخ رشید کی چھٹی ، نیا وزیر داخلہ کون ہو گا؟ فواد چوہدری اور پرویز خٹک کے قلمدان میں بھی تبدیلی

وزیر داخلہ شیخ رشید کی چھٹی ، نیا وزیر داخلہ کون ہو گا؟ فواد چوہدری اور پرویز خٹک کے قلمدان میں بھی تبدیلی

عمران خان کے نیچے سے کرسی سَرک رہی ہے،سینئر لیگی رہنما نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیشنگوئی کر دی

عمران خان کے نیچے سے کرسی سَرک رہی ہے،سینئر لیگی رہنما نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیشنگوئی کر دی

شہزاد اکبر سےاچانک استعفیٰ کیوں لیا گیا؟آخرکار اندرونی کہانی سامنے آگئی

شہزاد اکبر سےاچانک استعفیٰ کیوں لیا گیا؟آخرکار اندرونی کہانی سامنے آگئی

شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیدیا

شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیدیا

مولانا ایکشن میں آگئے ،صوبے کی اہم شخصیات کی جے یو آئی میں شمولیت کا امکان

مولانا ایکشن میں آگئے ،صوبے کی اہم شخصیات کی جے یو آئی میں شمولیت کا امکان

ملک میں صدارتی نظام آگیا تو وزیراعظم عمران خان کا کیا فائدہ ہو گا؟ سیاسی بیٹھک میں حکومتی رہنما نے اپوزیشن کو خبردار کر دیا

ملک میں صدارتی نظام آگیا تو وزیراعظم عمران خان کا کیا فائدہ ہو گا؟ سیاسی بیٹھک میں حکومتی رہنما نے اپوزیشن کو خبردار کر دیا

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع۔۔؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھل کر مخالفت کر دی

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع۔۔؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھل کر مخالفت کر دی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے، شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے، شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

نواز شریف کو واپس آنا اور جیل جانا ہو گا: گورنر سندھ

نواز شریف کو واپس آنا اور جیل جانا ہو گا: گورنر سندھ

واضح اکثریت حاصل کی.آزادکشمیر میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی:شیخ رشیداحمد

واضح اکثریت حاصل کی.آزادکشمیر میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی:شیخ رشیداحمد

دورہ امریکا، شہباز گلِ نے بلاول بھٹو کی تصویر شیئر کردی

دورہ امریکا، شہباز گلِ نے بلاول بھٹو کی تصویر شیئر کردی

ہمارے خلاف کرپشن ثابت کرکے دکھائیں ،شاہد خاقان عباسی کا حکومت کو کھلا چیلنج

ہمارے خلاف کرپشن ثابت کرکے دکھائیں ،شاہد خاقان عباسی کا حکومت کو کھلا چیلنج

عمران خان کشمیر آکر وقت ضائع نہ کریں، مریم نواز

عمران خان کشمیر آکر وقت ضائع نہ کریں، مریم نواز

حکومت امیروں کیلئے ایمنسٹی اسکیم لاتی اورغریب پر مہنگائی کے پہاڑ توڑرہی ہے، شہباز شریف

حکومت امیروں کیلئے ایمنسٹی اسکیم لاتی اورغریب پر مہنگائی کے پہاڑ توڑرہی ہے، شہباز شریف

کشمیر کا الیکشن چوری ہوا تو شاہراہ دستور پر کیمپ لگا کر بیٹھ جائیں گے، مریم نواز

کشمیر کا الیکشن چوری ہوا تو شاہراہ دستور پر کیمپ لگا کر بیٹھ جائیں گے، مریم نواز

کشمیری عوام حکم کریں!ہم کل جنگ شروع کردیں گے ،بلاول بھٹو

کشمیری عوام حکم کریں!ہم کل جنگ شروع کردیں گے ،بلاول بھٹو

عمران خان کے خطاب پر تنقید، سوشل میڈیاصارفین نے احسن اقبال کو آئینہ دکھادیا

عمران خان کے خطاب پر تنقید، سوشل میڈیاصارفین نے احسن اقبال کو آئینہ دکھادیا

ہمارے ساتھ دھوکاکیاگیا،فلیکس پرمریم نواز کی تصاویردکھاکر شہباز شریف کولایاگیا

ہمارے ساتھ دھوکاکیاگیا،فلیکس پرمریم نواز کی تصاویردکھاکر شہباز شریف کولایاگیا

سپریم کورٹ کا لوکل گورنمنٹ بارے تفصیلی فیصلہ پنجاب حکومت پرسنگین فرد جرم ہے،شہبازشریف

سپریم کورٹ کا لوکل گورنمنٹ بارے تفصیلی فیصلہ پنجاب حکومت پرسنگین فرد جرم ہے،شہبازشریف

عمران حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری پکڑرہی ہے:مریم نوازکاانکشاف

عمران حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری پکڑرہی ہے:مریم نوازکاانکشاف

2022 - 2018© All rights reserved

Popular News HD

close
No widgets found. Go to Widget page and add the widget in Offcanvas Sidebar Widget Area.