پاپولرنیوز

پاپولرنیوز

دلیپ کمار نے کتنی فلمیں کیں؟ کتنے ایوارڈز حاصل کیے؟مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اپنی تحاریر 03405074297 پر وٹس ایپ کریں پاپولر نیوز جہاں خبر وہاں پاپولر

دلیپ کمار نے کتنی فلمیں کیں؟ کتنے ایوارڈز حاصل کیے؟مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بھارتی لیجنڈری اداکار یوسف خان کا فلمی اسکرین کے لیے نام دلیپ کمار تھا، وہ آج صبح 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ہیں، دلیپ کمار کے مداح بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں۔ہر دلعزیز فنکار دلیپ کمار کو ’دی ٹریجیڈی کنگ‘ کے لقب سے بھی جانا جاتا ہے، دلیپ کمار نے بھارتی فلم انڈسٹری میں تقریباً 50 برسوں پر محیط لمبے عرصے تک راج کیا ہے، اس دوران انہوں نے تقریباً 65 فلموں میں 62 فلم ڈائیریکٹرز کے ساتھ کام کیا۔دلیپ کمار نے اپنے فلمیکیریئر کا آغاز 1944ء میں فلم ’جوار بھاٹا‘ سے کیا تھا جبکہ اُنہیں فلم انڈسٹری میں اصل پہچان 1960ءمیں تاریخی فلم ’مغلِ اعظم‘ میں شہزادہ سلیم کا کردار ادا کرنے پر ملی تھی۔دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران مغل اعظم، ملن، جگنو، شہید، ندیا کے پار، انداز جوگن، بابل، آرزو، ترانہ، ہلچل، دیدار، سنگدل، داغ، آن، شکست، فٹ پاتھ، اڑن کٹھولا، انسانیت، دیوداس، نیا دور، پیغام، کوہ نور، گنگا جمنا، شکتی، سمیت کئی لازوال فلموں میں عمدہ اداکاری کے جوہر دکھائے۔دلیپ کمار کو 8 بار فلم فیئر ایوارڈ سمیت انڈین فلم کا سب سے بڑا اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ، پدما بھوشن ایوارڈ اور کئی اعزازات سے نوزا گیا۔ دلیپ کمار کو 1998ء میں پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز نشان پاکستان سے بھی نوازا گیا تھا۔دلیپ کمار نے اپنے کیریئر کا سب سے پہلا ایوارڈ 1950ء کی دہائی میں اور سب سے آخری ایوارڈ 1982ء میں حا صل کیا جبکہ 1970 دلیپ کمار کے کیریئر کا وہ واحد سال تھا جس میں انہیں کوئی ایوارڈ نہیں ملا تھا۔دلیپ کمار کو بہترین اداکار کا ایوارڈ 1952ء میں فلم داغ کے لیے، 1955 میں فلم آزاد اور دیوداس، 1957 میں فلم نیا دور، 1960 میں فلم کوہ نور، 1964 میں فلم لیڈر، 1967 میں فلم رام اور شیام اور 1982 میں شکتی میں نوازا گیا تھا۔واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ہیں۔دلیپ کمار کے انتقال کی خبر اُن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اُن کے ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے جاری کی گئی تھی۔

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

سیاست کی خبریں

وزیر داخلہ شیخ رشید کی چھٹی ، نیا وزیر داخلہ کون ہو گا؟ فواد چوہدری اور پرویز خٹک کے قلمدان میں بھی تبدیلی

وزیر داخلہ شیخ رشید کی چھٹی ، نیا وزیر داخلہ کون ہو گا؟ فواد چوہدری اور پرویز خٹک کے قلمدان میں بھی تبدیلی

عمران خان کے نیچے سے کرسی سَرک رہی ہے،سینئر لیگی رہنما نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیشنگوئی کر دی

عمران خان کے نیچے سے کرسی سَرک رہی ہے،سینئر لیگی رہنما نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیشنگوئی کر دی

شہزاد اکبر سےاچانک استعفیٰ کیوں لیا گیا؟آخرکار اندرونی کہانی سامنے آگئی

شہزاد اکبر سےاچانک استعفیٰ کیوں لیا گیا؟آخرکار اندرونی کہانی سامنے آگئی

شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیدیا

شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیدیا

مولانا ایکشن میں آگئے ،صوبے کی اہم شخصیات کی جے یو آئی میں شمولیت کا امکان

مولانا ایکشن میں آگئے ،صوبے کی اہم شخصیات کی جے یو آئی میں شمولیت کا امکان

ملک میں صدارتی نظام آگیا تو وزیراعظم عمران خان کا کیا فائدہ ہو گا؟ سیاسی بیٹھک میں حکومتی رہنما نے اپوزیشن کو خبردار کر دیا

ملک میں صدارتی نظام آگیا تو وزیراعظم عمران خان کا کیا فائدہ ہو گا؟ سیاسی بیٹھک میں حکومتی رہنما نے اپوزیشن کو خبردار کر دیا

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع۔۔؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھل کر مخالفت کر دی

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع۔۔؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھل کر مخالفت کر دی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے، شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے، شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

نواز شریف کو واپس آنا اور جیل جانا ہو گا: گورنر سندھ

نواز شریف کو واپس آنا اور جیل جانا ہو گا: گورنر سندھ

واضح اکثریت حاصل کی.آزادکشمیر میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی:شیخ رشیداحمد

واضح اکثریت حاصل کی.آزادکشمیر میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی:شیخ رشیداحمد

دورہ امریکا، شہباز گلِ نے بلاول بھٹو کی تصویر شیئر کردی

دورہ امریکا، شہباز گلِ نے بلاول بھٹو کی تصویر شیئر کردی

ہمارے خلاف کرپشن ثابت کرکے دکھائیں ،شاہد خاقان عباسی کا حکومت کو کھلا چیلنج

ہمارے خلاف کرپشن ثابت کرکے دکھائیں ،شاہد خاقان عباسی کا حکومت کو کھلا چیلنج

عمران خان کشمیر آکر وقت ضائع نہ کریں، مریم نواز

عمران خان کشمیر آکر وقت ضائع نہ کریں، مریم نواز

حکومت امیروں کیلئے ایمنسٹی اسکیم لاتی اورغریب پر مہنگائی کے پہاڑ توڑرہی ہے، شہباز شریف

حکومت امیروں کیلئے ایمنسٹی اسکیم لاتی اورغریب پر مہنگائی کے پہاڑ توڑرہی ہے، شہباز شریف

کشمیر کا الیکشن چوری ہوا تو شاہراہ دستور پر کیمپ لگا کر بیٹھ جائیں گے، مریم نواز

کشمیر کا الیکشن چوری ہوا تو شاہراہ دستور پر کیمپ لگا کر بیٹھ جائیں گے، مریم نواز

کشمیری عوام حکم کریں!ہم کل جنگ شروع کردیں گے ،بلاول بھٹو

کشمیری عوام حکم کریں!ہم کل جنگ شروع کردیں گے ،بلاول بھٹو

عمران خان کے خطاب پر تنقید، سوشل میڈیاصارفین نے احسن اقبال کو آئینہ دکھادیا

عمران خان کے خطاب پر تنقید، سوشل میڈیاصارفین نے احسن اقبال کو آئینہ دکھادیا

ہمارے ساتھ دھوکاکیاگیا،فلیکس پرمریم نواز کی تصاویردکھاکر شہباز شریف کولایاگیا

ہمارے ساتھ دھوکاکیاگیا،فلیکس پرمریم نواز کی تصاویردکھاکر شہباز شریف کولایاگیا

سپریم کورٹ کا لوکل گورنمنٹ بارے تفصیلی فیصلہ پنجاب حکومت پرسنگین فرد جرم ہے،شہبازشریف

سپریم کورٹ کا لوکل گورنمنٹ بارے تفصیلی فیصلہ پنجاب حکومت پرسنگین فرد جرم ہے،شہبازشریف

عمران حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری پکڑرہی ہے:مریم نوازکاانکشاف

عمران حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری پکڑرہی ہے:مریم نوازکاانکشاف

2022 - 2018© All rights reserved

Popular News HD

close
No widgets found. Go to Widget page and add the widget in Offcanvas Sidebar Widget Area.