آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر بھی خدشات کے بادل منڈلانے لگے

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر بھی خدشات کے بادل منڈلانے لگے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی پاکستان میں سیریز ختم ہونے کے بعد ہم صورتحال کا بڑی باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، معلومات حاصل ہونے پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں گے۔ کینگروز کو آئندہ سال فروری، مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، آسٹریلوی ٹیم آخری بار 1998 میں یہاں ایکشن میں نظر آئی تھی، غیر ملکی میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹس میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر انگلینڈ نے بھی آئندہ ماہ پاکستان آنے سے انکار کردیا تو کینگروز کو بھی سیریز نہ کھیلنے کا جواز مل جائے گا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close