جلالپوربھٹیاں:نواحی گاؤں مارتھ میں ایچ بی ایل کےایجنٹ کےگھر ڈکیتی کی واردات، ڈاکو اسلحہ کے زور پر ڈیڑھ تولہ زیور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار

جلالپوربھٹیاں:نواحی گاؤں مارتھ میں ایچ بی ایل کےایجنٹ کےگھر ڈکیتی کی واردات، ڈاکو اسلحہ کے زور پر ڈیڑھ تولہ زیور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار

جلال پوربھٹیاں(ڈاکٹر افتخارالدین عثمان) نواحی گاؤں مارتھ میں HBLکے ایجنٹ کے گھر ڈکیتی کی واردات۔ پانچ اسلحہ بردار ڈکیت مختاراحمدولدمرزاکے گھر داخل ہوے ۔ گھرکے تمام افرادپراسلحہ تان لیا۔ اسلحہ کے زور پر ڈیڑھ تولہ زیور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی دو عدد موبائل اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار۔ ڈکیٹوں نے خواتین پر تشدد بھی کیا ان کے بالوں سے بالیاں اتارنےلگے توعورتوں نے مزاحمت کی جس کے بعد ڈکیتوں نے مختار احمد اور خواتین پر تشدد کیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دی۔ ڈکیٹ کافی دیر تک گھرمیں لوٹ مارکرتے رہے۔ علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ علاقہ کے مکینوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close