لاہوریوں کو بڑی تباہی سے بچالیاگیا، خودکش بمبار گرفتار

لاہور( این این آئی)کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تحریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ، ریلوے اسٹیشن کے قریب سے کالعدم تنظیم کے خود کش بمبار کو گرفتار کر کے خود کش جیکٹ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر ریلوے اسٹیشن کے قریب کامیاب کارروائی کرکے کالعدم تنظیمتحریک طالبان کے دہشتگرد لیاقت خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے ۔ گرفتاری کے بعد دہشتگرد کو مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس کے لاہورمیں موجود ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے شروع کر دئیے گئے ہیں۔

Content Source: JavedCH

Check Also

خانپورمہر آل سندھ ملک ویلفیراتحادکی تیاریاںزوروںشور سے جاری

خانپورمہر، آل سندھ ملک ویلفیر اتحاد کے حلف برداری تقریب کی تیاریاں زوروں شور سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے