میاں نعمان کبیر لاہور چیمبر آف کامرس کے بلا مقابلہ صدرمنتخب

میاں نعمان کبیر لاہور چیمبر آف کامرس کے بلا مقابلہ صدرمنتخب

لاہور(ویب ڈیسک)رواں مالی سال کے لیے میاں نعمان کبیر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بلامقابلہ صدر، میاں رحمن عزیز چن سینئر نائب صدر اور حارث عتیق نائب صدر منتخب ہوگئے کیونکہ کسی دوسرے امیدوار نے ان کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

الیکشن کمیشن نے کاغذات کی مکمل سکروٹنی کے بعد انہیں درست قرار دیا تاہم باضابطہ اعلان 30ستمبر کوسالانہ اجلاس عام میں کیا جائے گا جبکہ نئے عہدیدار یکم اکتوبر کو چارج سنبھالیں گے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نئے عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کاروباری برادری اور حکومت کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کے مفادات کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہوگا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close