الزامات ہی لگتے رہے، آج تک ایک پیسے کی بھی کرپشن کے ثبوت نہیں ملے.شہبازشریف

الزامات ہی لگتے رہے، آج تک ایک پیسے کی بھی کرپشن کے ثبوت نہیں ملے.شہبازشریف

لاہور(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان پر اورنوازشریف پر بے پناہ الزامات لگے مگر آج تک ایک پیسے کی بھی کرپشن کے ثبوت نہیں ملے.

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی وزرا دن رات بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں، حکومت نے کئی الزام لگائے مگر کچھ ثابت نہیں ہوا کزشتہ تین روز سے حکومتی صفوں میں کہرام مچا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ بتایا جائے کہ کون سا الزام ثابت ہوا؟ میں نے دو مرتبہ جیل کاٹی عمران خان کا بس چلے تو آج ہی جیل بجھوا دے مگر حکومت کے پاس کچھ نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے میں ہم پر اربوں کھربوں روپے کے الزامات لگے،نیب نیازی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں ملتان میٹرو کی چھان بین کی گئی ہماری پارٹی کے راہنماﺅں کو جیلوں میں ڈالا گیامگرآج تک کچھ ثابت نہیں کر سکے.

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close