ہزارہ پولیس نے محرم الحرام کیلئے خصوصی پلان ترتیب دیدیا

ایبٹ آباد: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہہ ریجن قاضی جمیل الرحمن کی زیرصدارت محرم الحرام کے دوران سکیورٹی فل پروف انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ریجنل کانفرنس ہال ایبٹ آباد میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد کیاگیا، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور سید اشفاق انور، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد یاسر آفریدی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ نے شرکت کی۔ تینوں اضلاع کے ڈی پی او ز نے محرم الحرام کے حوالے سے اپنے اپنے ضلع کے سکیورٹی و ٹریفک پلان کے بارے میں ڈی آئی جی ہزارہ کو تفصیلی بریفنگ پیش کی، ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے تینوں اضلاع کے محرم الحرام سکیورٹی پلان کو تسلی بخش قرار دیا، اس حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی پی اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں، ڈی پی او اور سرکل ایس ڈی پی اوز امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے روٹس اور شہر کی بڑی مساجد کی سکیورٹی کا جائزہ خود لیں، سفید پرچات میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے، امام بارگاہوں کے ارگرد کے علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیے جائے جبکہ ہوٹلز، سرائے اور ہاسٹلز کی روزمرہ کی بنیاد پر متعلقہ تھانہ چیکنگ کرکے اعلیٰ افسران کو رپورٹ پیش کریں، مشکوک افراد، افغان مہاجرین اور شیڈول فور میں شامل افراد کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھی جائے، ہزارہ کے تینوں اضلاع میں مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے چھ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جن میں ایلیٹ فورس، بم ڈسپوزل سکواڈ، لیڈیز پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، امام بارگاہوں کو آنے والے زائرین اور عام شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹریفک پلان بھی ترتیب دے دیا گیاہے تاکہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کا کوئی خلل پیدا نہ ہواس حوالے سے امن کمیٹی، علماءکرام، زاکرین، تاجر برادری، صحافی برادری اس حوالے سے اہم اجلاسوں کا انعقاد کیاگیا، ریجنل انسپکشن ٹیم بھی بنادی گئی ہے جو امام بارگاہوں اور جلوس روٹس کی سکیورٹی و دیگر صورتحال کا روزمرہ کی بنیاد پر جائزہ لے کر ریجنل پولیس آفیسر اور متعلقہ ڈی پی او کو رپورٹ پیش کرے گی، ریجنل کنٹرول روم اور ڈسٹرکٹ کنٹرول روم بنائے جائے، جن میں سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کے ذریعے جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جائے جبکہ امام بارگاہوں کے داخلی وخارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگاکر چیکنگ کی جائے، ڈی آئی جی ہزارہ نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر عزاداری کیلئے آنے والے شرکاءاور سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔

ہزارہ کا امن و امان خراب کرنے اور انتشار پھیلانے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی، ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے، ڈی پی اوز اپنے اپنے ضلع میں مجالس اور جلوس کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں،امن کمیٹی کے عہدیداران و ممبران اور صحافی برادری کو خصوصی پاسز جاری کیے جائیں۔ علماءکرام، زاکرین، امن کمیٹی، تاجر برادری اور صحافیوں کو پیغام دیتے ہوئے ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ محرم الحرام میں ہزارہ ڈویژن ہمیشہ پرامن رہا ہے اس دفعہ بھی آپ سب اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے اس روایت کو برقرار رکھیں۔

 

Check Also

تھانہ ریتی انسپکٹر سنوکر پہ جوا کھیلتے ہوئے 3 ملزمان کو سامان سمیت گرفتار کر لیا

گھوٹکی۔ایس ایس پی گھوٹکی جناب عمرطفیل صاحب کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جواریوں و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے