وزیراعظم آج جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے

وزیراعظم آج جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے

نیویارک (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان آج بروز جمعہ 24 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔عمران خان جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے ورچوئل خطاب کریں گے۔ عمران خان اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور افغانستان کی صورت حال پر پاکستان کے مؤقف سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔وزیراعظم بھارت کی طرف سے پھیلائی جانے والی جعلی خبروںکو روکنے کی طرف بھی دنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے، جب کہ افغانستان کے استحکام کے لیے تجاویز بھی دیں گے۔ رواں سال اجلاس کا موضوع کرونا وائرس سے بحالی، پائیدار تعمیرنو، لوگوں کے حقوق کا احترام اور موسمیاتی تبدیلی ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی کے مباحثوں کا محور عالمی مسائل اور بعض تنازعات کی صورت حال ہوگا۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کو آگاہ کرے گا۔ منیر اکرم نے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کریں گے، شاہ محمود قریشی ہفتے کو کشمیر پر او آئی سی ورکنگ گروپ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close