پاپولرنیوز

پاپولرنیوز

مجھے گارنٹی دی جائے کہ نوازشریف کی جان کو کوئی خطرہ نہیں توشام کی فلائٹ سے واپس بلا لیتی ہوں: مریم نواز

مجھے گارنٹی دی جائے کہ نوازشریف کی جان کو کوئی خطرہ نہیں توشام کی فلائٹ سے واپس بلا لیتی ہوں: مریم نواز

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی سوچ انتہائی پست ہے ، جو شخص  ریپ جیسے گھنائونےجرم کے حق میں بیان دے ہمیں اس سوچ سے پاکستان کو آزادی دلانا ہوگی ، ایٹمی پروگرام کیلئے ذوالفقارعلی بھٹو، بے نظیر اور نوازشریف نے قربانیاں دیں،یہ پروگرام پاکستان کی آنیوالی نسلوں اور وطن عزیز کی سکیورٹی کاضامن ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لاہور دھماکہ افسوسناک ہے اور شہدا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں ،ان کیلئے دعا گو ہوں ،اللہ تعالی زخموں کو بھی جلد صحت یابی عطا فرمائے ۔مجھے پتہ چلا ہے کہ دھماکہ میں بہت سارے پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں ، میں ان شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں اور یہ کہنا چاہتی ہوں کہ پاکستان کے عوام کو اپنے شہدا پر فخر ہے ۔شہید پولیس اہلکاروں کو وہ تمام سٹیٹس ملنا چاہیے جوشہدا کو ملتا ہے ،قوم پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو سراہا جانا چاہیے ۔آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کے حوالے سے ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہاکہ میٹنگ ہوتی رہتی ہیں اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے ۔مریم نواز نے کہاکہ عمران خان عوام کا نمائندہ نہیں ہے بلکہ ان کو چوری کے ذریعے عوام کے سروں پر مسلط کیا گیا ہے اور ان کو کسی نے یہ حق نہیں دیا کہ عوام نے قربانیوں کے بعد ایٹمی قوت ہونے کا جوسٹیٹس حاصل کیا ہے اس پر سلیکیٹڈ عمران خان نہیں ہیں بلکہ اس کے تعمیر کیلئے پاکستانی عوام ،ذوالفقارعلی بھٹو اور نوازشریف سمیت سب نے قربانیاں دی ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ ایٹمی پروگرام بائیس کروڑ پاکستانیوں کے تحفظ کا ضامن پروگرام ہے ۔عمران خان نے کشمیر کا سودا کرچکے ہیں ان کو کشمیر کا اب تو نام بھی نہیں لینا چاہیے ، پاکستان کا ایٹمی پروگرام پاکستان کی آنیوالی نسلوں اور نوجوانوں اور وطن عزیز کی سکیورٹی کا ضامن ہے اگر یہ ایٹمی پاور نہ ہوتی تو مسئلہ کشمیر سے بہت سارے دیگر مسائل کھڑے ہوجاتے جو پاکستان کے لئے ایشو بن جاتے ،اس پر ایک سلیکیٹڈ وزیراعظم کو بیان دینے کا کوئی حق نہیں۔مریم نواز نے کہاکہ عمران خان نے خواتین کے بارے میں بات کرکے عوام کو بتایا ہے کہ وہ کس قسم کی سوچ کے مالک ہیں جوانسان ریپ جیسے گھنائونے جرم کرنیوالے مجرم کو کہتا ہے کہ وہ ذمہ دار نہیں ہے بلکہ مظلوم ذمہ دار ہے اس قسم کی سوچ سے پاکستان کو آزادی چاہیے ،جو چھوٹے بچے زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں ،موٹروے واقعہ جو پیش آیا کیا یہ سب اس لئے ہوا کہ انہوں نے غلط کپڑے پہنے ہوئے تھے ؟عمران خان کی انتہائی پست سوچ ہے جس کی انہوں نے عکاسی کردی ہے ۔خواتین کے حوالے سے بیان پر بھرپور احتجاج کرتی ہوں ۔امریکہ کو ہوائی اڈوں کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ عمرا ن خان ملک کے قرضے ریکارڈ سطح پر لے کر گئے ہیں اور ایک اینٹ تک نہیں لگائی تو آپ کو کس نے یہ حق دیا کہ آپ موٹرویز ،بڑے بڑے منصوبوں کو گروہی رکھیں ، آپ کنٹینرز پر چڑھ کر تقریر کرتے تھے کہ ہمارے پاس دو سو معاشی افراد کی ٹیم ہے سب سے پہلے تو آپ کا تیسرا بجٹ آپ کے چوتھے وزیرخزانہ نے پیش کیا ہے کیا یہ تھا آپ کا معاشی پلان؟۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مجھے گارنٹی دی جائے کہ نوازشریف کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے تو شام کی فلائٹ سے انہیں وطن واپس بلا لیتی ہوں ۔

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

سیاست کی خبریں

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

close

2022 - 2018© All rights reserved

Popular News HD

No widgets found. Go to Widget page and add the widget in Offcanvas Sidebar Widget Area.