اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی روکنے کیلئے الیکٹرونکس مشینوں کا استعمال بہترین راستہ ہے،انتخابی اصلاحات کیلئے تحریک انصاف اپنے منشور پر عملدرآمد کا وعدہ پورے گی ۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ارکانِ قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ملاقات کرنیوالوں میں مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد، معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر، ارکانِ قومی اسمبلی عاصم نذیر،رضا نصراللّہ گھمن، خرم شہزاد اور صنعت کار شاہد نذیر شامل تھے ۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، بجٹ میں عوام کے ریلیف اور صنعتوں کی سہولت و ترقی کیلئے شامل اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔عاصم نذیر نے وزیرِ اعظم کو ٹیکسائل شعبے سے متعلقہ معاملات ، خصوصا موجودہ حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں ٹیکسٹائل کے شعبہ جات کا فروغ اور ترقی، برآمدات میں شعبے کا کردار سےمتعلق تفصیلی بریف کیا ۔ شعبے کی مزید بہتری و فروغ کے حوالے سے حل طلب معاملات اور تجاویز بھی وزیر اعظم کو پیش کیں۔دریں اثناء وزیراعظم سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بھی ملاقات کی جس میں انتخابی اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی گفت و شنید ہوئی ،بابراعوان نے الیکٹرونک مشینوں کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی ۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ الیکٹرانک وووٹ کا عمل شفاف انتخابات کا بہترین راستہ ہے ، پارلیمنٹ کے دونوں میں اس پراسس پر قوم کی نظریں ہیں ،انتخابی دھاندلی کے روکنے کیلئے پہلی بار کوئی حکومت اس طرح کی کوششیں کررہی ہے ۔بابراعوان کا کہناتھا کہ اپوزیشن کے ہتھکنڈے پی ٹی آئی کو منشور پر عملدرآمد سے نہیں روکتے ۔انتخابات میں دھاندلی کے مکمل خاتمہ کیلئے الیکٹرونکس مشینیں ہی واحد حل ہیں ۔