اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بلوچستان میں ایف سی پردہشت گردوں کےحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی جوانوں کی شہادت پر افسوس ہے ،شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دینگے ،دہشت گردوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلہ پست نہیں کرسکتے ،ریاستی پولیس اور سکیورٹی فورسز طاقت کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ایف سی نے بلوچستان میں قیام امن ، ملکی سلامتی اورعوام کی حفاظت کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیںجنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔