اسلام آباد(ویب ڈیسک) شریف خاندان کے لئے مزید مشکلات، اسلام آبادہائیکورٹ نے مریم نواز ،کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف نیب اپیلیں سماعت کیلئےمقرر کردیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی دونوں اپیلیں خارج کرتے ہوئے سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا، تاہم آج عدالت نے نےمریم نواز ،کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف نیب اپیلیں سماعت کیلئےمقرر کردیں۔اس سلسلے میں عدالتی حکم نامہ بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ آئندہ سماعت پر مریم نواز ،کیپٹن (ر)صفدر اپنے کیسز میں پیش ہوں، عدالتی حکم نامے میں تشریح بھی کی گئی ہے کہ مریم نواز کی کرمنل اپیل نمبر 122 سماعت کیلئے مقرر کی گئی جبکہ کیپٹن(ر) صفدرکی کرمنل اپیل نمبر 123 کو بھی سماعت کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔