پاپولرنیوز

پاپولرنیوز

گھی و کوکنگ آئل اٹھارہ روپے فی کلو تک مہنگا ہو جائے گا۔پی وی ایم اے

پاکستان وناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے چئیرمین عبدالوحید نے کہا ہے کہ بجٹ اقدامات کے نتیجہ میں یکم جولائی سے گھی اور کوکنگ آئل کے مختلف برانڈز کی قیمت میں تیرہ روپے سے اٹھارہ روپے فی کلو تک کااضافہ ہو جائے گا اور اس ضمن میں حکومت کو اپنے مطالبات پیش کر دئیے ہیں۔ انھوں نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں پانچ روپے کی کمی آ چکی ہے اور بجٹ اقدامات کی وجہ سے فی کلو گھی اور کوکنگ آئل پر اٹھارہ روپے تک اضافی ٹیکس بھی نافذ کر دیا گیا ہے لہذامستقبل قریب میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس وقت حکومت ایک کلو گھی اور خوردنی تیل کی فروخت پرڈ یوٹی اور ٹیکسز کی مد میں تقریباً نوے روپے فی کلو وصول کر رہی ہے۔ گھی اور کوکنگ آئل پر اتنے زیادہ ٹیکس کی مثال خطے میں کہیں نہیں ملتی۔انھوں نے کہا کہ فنانس بل میں غیر رجسٹرڈ افراد کو گھی یا کوکنگ آئل کی فروخت پر تین فیصد اضافی سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے، تھوک و پرچون فروشوں پر بالترتیب 0.1 اور 0.5 فیصد کی شرح سے ودھولڈنگ ٹیکس بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی نوے فیصد تک اجازت دی گئی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ان پٹ سیلز ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کو سو فیصد کیا جائے تاکہ تمام اندسٹری کے لئے قانون مساوی ہو، تھوک و پرچون فروخت پر عائد ودھولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے اورتین فیصد اضافی سیلز ٹیکس کو فوری طور پر واپس لیا جائے تاکہ حکومت کی خواہش کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔پی وی ایم اے کے چئیرمین عبدالوحیدنے کہا کہ وزیر خزانہ کی اسمبلی کے فلور پر تقریر کی روشنی میں تمام فوڈآئٹمز پر ٹیکس ختم کر دئیے گئے ہیں جبکہ گھی اور کوکنگ آئل پر ٹیکس برقرار رکھے گئے ہیں جو امتیازی فیصلہ ہے۔

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

سیاست کی خبریں

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

close

2022 - 2018© All rights reserved

Popular News HD

No widgets found. Go to Widget page and add the widget in Offcanvas Sidebar Widget Area.