پاپولرنیوز

پاپولرنیوز

این سی او سی کا یکم جولائی سے ملک بھر میں نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

این سی او سی کا یکم جولائی سے ملک بھر میں نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) این سی او سی نے ملک بھر میں یکم جولائی سے نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کاروباری اوقات 10 بجے تک ہوں گے، صرف ویکسینیٹڈ افراد کو ریسٹورنٹس میں کھانے اور سنیما جانے کی اجازت ہوگی، تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ صوبائی حکومتیں کریں گی۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں جاری کورونا وائرس کی صورتحال اور این پی آئیز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں این سی او سی کی جانب سے نئی پابندیوں کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا اور طے کیا گیا کہ نئی پابندیوں کا اطلاق یکم جولائی سے 31 اگست تک ہوگا تاہم نئی پابندیاں عائد کرنے سے قبل حتمی جائزہ اجلاس ہوگا۔ کاروباری مراکز کو 10 بجے تک کھلنے کی اجازت اجلاس میں کاروباری مراکز کے اوقات کار رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پیٹرول پمپس، میڈیکل اسٹورز سمیت ضروریات کے اہم کاروباروں کو چوبیس گھنٹے کھلنے کی اجازت ہوگی۔ صرف ویکسین لگوانے والوں کو ریسٹورنٹس میں کھانے کی اجازت ریسٹورنٹس کو آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی تاہم ان ڈور پر 50 فیصد کی پابندی عائد ہوگی۔ فیصلوں کے مطابق صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی ان ڈور ڈائننگ کی سہولت حاصل کرسکیں گے، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس انتظامیہ کی جانب سے ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹس چیک کرنے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ شادی میں 400 افراد تک شرکت کرسکیں گے اسی طرح شادی کی تقریب آؤٹ ڈور ہوگی جس میں 400 افراد تک شرکت کرسکیں گے، 200 تک ویکسینیٹڈ افراد ان ڈور شادی کی تقریب میں شریک ہوسکیں گے۔ ثقافتی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی، مزارات کھلے رہیں گے این سی او سی کے مطابق ثقافتی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی، مزارت کو ایس او پیز کے اطلاق کے ساتھ دوبارہ کھلنے کی اجازت ہوگی۔ صرف ویکسین شدہ افراد سنیما آسکیں گے این سی او سی نے لوگوں کو سستی تفریح فراہم کرنے کی غرض سے سنیما کھلنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔ فیصلے کے مطابق رات ایک بجے تک صرف ویکسی نیشن شدہ افراد کے لیے سنیما کھولنے کی اجازت ہوگی۔ ٹرانسپورٹ، پارکس و تفریح گاہیں کھلی رہیں گی پبلک ٹرانسپورٹ کو 70 فیصد کی گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی، تفریحی مقامات، سوئمنگ پول کو 50 فیصد کی گنجائش کے ساتھ کھلنے کی اجازت ہوگی۔ تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے صوبائی حکومتیں کریں گی تعلیمی اداروں سے متعلق این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے فیصلوں کا اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہوگا اور وہ ہی اس حوالے سے احکامات جاری کریں گی۔

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

سیاست کی خبریں

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

close

2022 - 2018© All rights reserved

Popular News HD

No widgets found. Go to Widget page and add the widget in Offcanvas Sidebar Widget Area.