اسلام آباد(ویب ڈیسک )ہواؤں کا رخ تبدیل ہوتے ہی دھوپ نے سر اٹھا لیا،لاہورمیں صبح ہوتے ہی گرمی کاپارہ ہائی ہو گیا ،اس کے علاوہ کراچی،ملتان میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج پارہ 42 ڈگری سنٹیگریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے لاہور میں شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اس کے علاوہ ملتان مین گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے لگا ،ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ریکارڈ کیاگیا،رواں ہفتے ملتان میں بارش کاکوئی امکان نہیں ہے۔گزشتہ روزسبی، نوکنڈی ،جیکب آباد، شہید بینظیر آباد،دادو، جہلم، منڈی بہاؤالدین اور نور پور تھل میں 44ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔