اسلام آباد ( ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ کچھ جماعتوں کے ایم این ایز آج اجلاس میں نہیں تھے،میرے چیلنج پر اسپیکر صاحب نے گنتی نہیں کرائی،شہباز شریف سےکہا تھا ہمارے ارکان موجود ہوں گے، بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے ایم این ایز اسمبلی میں موجود تھے، بجٹ اجلاس میں بولنے کا موقع نہیں دیا گیا، شہباز شریف اسپیکر کے کردار کو سنجیدہ لیں،عدم اعتماد اب نہیں لائیں گے تو کب لائیں گے؟ ۔انکاکہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر پر حملہ ہوتا ہے تو مجھ سے برداشت نہیں ہوتا پتا نہیں (ن) لیگ والے شہباز شریف پر حملہ کیسے برداشت کر لیتے ہیں، شہباز شریف بزرگ اور کینسر کے مریض ہیں، سندھ اور قومی اسمبلی بجٹ میں واضح فرق ہے، بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ پورا وفاقی بجٹ غیرآئینی ہے،کم وسائل کے باوجود سندھ حکومت نے عام آدمی کو بجٹ میں ریلیف دیا،وفاق کے مقابلے میں سندھ بجٹ میں اچھے اقدام اٹھائے گئے۔