پاپولرنیوز

پاپولرنیوز

پاکستان کا کوئی جارحانہ ارادہ نہ تھا نہ ہے لیکن اپنے تحفظ کیلئے اقدامات کرینگے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپنے تحفظ کے لیے ہمیں جو اقدامات کرنے پڑے وہ ہم ضرور کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ دنیا کے سامنے پاکستان کی سوچ اور بھارت کی سوچ واضح ہو گئی جبکہ افغانستان میں مصالحانہ کردار سے واضح ہو گیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے۔بھارتی جارحیت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن بھارت نے خیر سگالی کا جواب 5 اگست 2019 کے غیر آئینی اقدامات سے دیا۔ بھارت کی طرف سے یکطرفہ اور غیر آئینی اقدامات سے کشیدگی نے جنم لیا۔
 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بگڑی ہوئی صورتحال کی ذمہ دار بھارت سرکار ہے اور کشمیری قیادت جو ماضی میں دلی سرکار کا حصہ رہی وہ بھی ان اقدامات سے ناخوش ہے۔ بھارتی حکومت کی گزشتہ دنوں بلائی گئی بیٹھک ناکامی سے دوچار ہوئی۔مقبوضہ کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق سفارتی محاذ پر ہمارامؤقف آج بھی واضح ہے اور ہمارے یو این سلامتی کونسل کو لکھے گئے خطوط ریکارڈ پر ہیں۔ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے آصف علی زرادی کا بیان میری نظر سے گزرا۔ ہم افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں اور ہم نے افغان فریقین کی معاونت کی ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن بھی کہہ چکے ہیں کہ افغانستان کا مسئلہ افغانوں نے حل کرنا ہے۔ امریکہ، چین، روس یا دیگر علاقائی ممالک سب سہولت کاری کر سکتے ہیں۔فیٹف سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اپنے تحفظ کے لیے ہمیں جو اقدامات اٹھانا پڑے ہم ضرور اٹھائیں گے۔ فیٹف (ایف اے ٹی ایف) کا تقاضا تھا کہ منی لانڈرنگ کو روکا جائے اور وزیر اعظم عمران خان منی لانڈرنگ کا تدارک اور خاتمہ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیٹف تکنیکی فورم ہے سیاسی نہیں اور بھارت اس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ کچھ اندرونی اور بیرونی قوتیں پاکستان کے امن میں خلل ڈالنا چاہتی ہیں اور وہ چاہتی ہیں پاکستان کی توجہ بٹی رہے۔بھارتی رویے پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کا کبھی کوئی جارحانہ ارادہ نہیں تھا اور نہ ہے۔ بھارت کا پاکستان پر ڈرونز کا الزام بے بنیاد ہے۔ اس وقت بھارت میں معاشی حالات بہت بگڑ چکے ہیں۔

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

سیاست کی خبریں

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

close

2022 - 2018© All rights reserved

Popular News HD

No widgets found. Go to Widget page and add the widget in Offcanvas Sidebar Widget Area.