اسلام آباد(ویب ڈیسک)شاہ محمود قریشی کے چیلنج پر بلاول بھٹو واپس ایوان لوٹ آئے۔قومی اسمبلی میں خطاب شروع کرنے کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پارلیمانی روایات کی بات کرنیوالے اٹھ کر چلے گئے ،بلاول صاحب کہاں چلے گئے ؟ تشریف لے آئیں میں دعوت دیتا ہوں ،بلاول صاحب ایوان میں آئیں اور بات سنیں ،شاہ محمودقریشی کی دعوت پر بلاول بھٹو واپس ایوان میں سیٹ پر بیٹھ گئے ۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اپوزیشن نے اپنی بات پر قائم نہیں رہنا اگر یہ بات کرنا چاہتے ہیں تو میں ان کو پھر موقع دے دیتا ہوں۔شاہ محمود قریشی کی تقریر کرنے کیلئے اٹھے تو اپوزیشن کے شورشرابے کے باعث تقریر نہ کرسکے اور اپنی سیٹ پر واپس بیٹھ گئے اور جے یو آئی کے رکن اسمبلی کو بولنے کا موقع دیدیا۔