اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومتیں زبانی دعووں اور بے نیازیوں سے نہیں رموز مملکت سے آگاہی کے زریعے چلتی ہیں اور امور مملکت چلانے کے لئے زہانت دور اندیشی اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے معیشت دلفریب باتوں اور بے جا ٹیکسوں سے بہتر نہیں ہوتی نیر بخاری نے مزید کہا کہ بجٹ ریلیف پر مشتمل ہوتے ہیں بے رحم حکمرانوں کا عوامی تکالیف اضافہ تیسرا بجٹ ہےٹیکس فری بجٹ کے دعویداران نے عوام الناس پرناقابل برداشت ٹیکسز بوجھ بجٹ منظور کرایا نیر بخاری نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نےعوام الناس کیلئے جیب کتروں کا روپ دھار لیا ہے قوم عمران خان سے جواب چاہتی ہے مہنگائی ہو تو سمجھو حکمران چور ہیں نیر بخاری نے کہا کہ انجمن غلامان آئی ایم ایف منی بجٹ دینا شروع ہو گئے ہیں آئی ایم ایف ملازمین کڑی شرائط کے پابند حکمران پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کے درپے ہیں مانگے تانگے کی سواریوں والی حکومت ڈگمگا رہی ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ ایک۔کروڑ ملازمتیں دینے کے جھوٹے دعویداروں نے سی این جی سٹیشنز بند کرکے 3لاکھ افراد سے روزگارو چھین لیا ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ گیس ناہید بجلی مہنگی کرکے عوام کی کمر توڑنے والے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کیلئے بے چین ہیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری نے عوام کو اعصابی طور پر نڈھال کر دیا ہے نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی قومی خزانے کی کنجیاں آئی ایم ایف کے حوالے کرنے والوں کو آئینہ دکھاتی رہے گی۔