اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی کمیونسٹ پارٹی چین کے قیام کے سو سال مکمل ہونے پر صدر شی جن پنگ ، سی پی سی اور چین کے عوام کو مبارک دی ہے ۔اپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہاکہ سی پی سی کی کامیابی کی کلید اس کی پالیسیوں کا لچک دار ہونا ہے، جن کا بنیادی مقصد و ہدف ملک کو مضبوط ،خوش حال، شہریوں کی فلاح وبہبود کو یقینی بنانا اور عالمی امن وترقی میں اپنا فعال اور متحرک کردار ادا کرنا ہے۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ سی پی سی اور اس کی گورننگ پالیسیز دنیا کے لئے ایک قابل تقلید مثال ہے۔ انہوں نے کہاکہ ”ہمہ جہت مشکلات کا سامنا کرنے اور کشمکش سے باہم تقسیم شدہ عالمی ماحول میں سی پی سی کی قیادت میں پرامن چین کا ابھرنا دنیا میں استحکام اور معقول سوچ کے فروغ کا باعث ہے۔