پاپولرنیوز

پاپولرنیوز

جمعہ ، ہفتہ ، اتوار :کیا آپ جانتے ہیں کہ دنوں کے نام کب اور کیسے پڑے ؟ حیرت انگیز معلومات

جمعہ ، ہفتہ ، اتوار :کیا آپ جانتے ہیں کہ دنوں کے نام کب اور کیسے پڑے ؟ حیرت انگیز معلومات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ہفتہ فارسی لفظ ہفت (یعنی سات) سے نکلا ہے کیونکہ ہفتے میں سات دن شامل ہوتے ہیں۔ ہندی لفظ سپتاہ میں بھی یہی معنوی خصوصیت ہے کیونکہ سنسکرت میں ’’سپت‘‘ کے معنی سات ہوتے ہیں۔ قدیم دنیا کے قریباً سب ہی حصوں میں سات دن کے ہفتے کا تصور ہزاروں سال سے قائم ہے۔ اس کی دو خاص بنیادیں ہیں۔ ایک تو باہلی تصور جس میں چھ کے عدد کو خاص اہمیت حاصل تھی۔ کیونکہ ایک تو چھ ایک ایسا عدد ہے جس کا آدھا بھی کیا جا سکتاہےاور تین حصے بھی۔ اس لحاظ سے وہ ان کےنظریے کے مطابق ایک مکمل عدد تھا اور اس میں حساب و کتاب کی سہولتوں کے علاوہ طلسمی تاثیر بھی تھی۔ حساب و کتاب میں بابلیوں نے چھ کو جو اہمیت دی اس کا ایک سبب یہ بھی تھا کہ کسی دائرے کو اس کے نصف قطر سے چھے حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا تھا اور اسی بنیاد پر انہوں نے پورے دائرے میں 360 درجے کے زاویوں کو متعین کیا تھا اور کسی بھی اکائی کو ساٹھ حصوں میں تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔زاویوں کا اس طرح شمار اور ایک گھنٹے کو ساٹھ منٹوں میں اور ہر منٹ کو ساٹھ سیکنڈوں میں اور ایسا ہی نقشوں کے زاویوں میں تقسیم کا طریقہ آج بھی رائج ہے۔ چنانچہ بابلیوں نے چھے دن کام کرنے کی روایت قائم کی اور اس کے بعد ایک دن عبادت اور آرام کے لئے رکھا گیا۔ اس طرح سات دن کے ایک ہفتے کو قبولیت حاصل ہوئی۔ پھر بابلیوں نے اجرام فلکی کے مطالعے میں خاص دلچسپی دکھائی اور انہوں نے سورج‘ چاند‘ عطارد‘ مریخ‘ زہرہ‘ مشتری اور زحل سات ستاروں کی علم نجوم میں اہمیت پر زور دیا اور ہفتے کے دنوں کو ان سے منسوب کیا۔ مصریوں نے بھی اسی عقیدے کو اپنے علم ہیئت کی بنیاد بنایا۔ مصریوں سے یونانیوں اور رومیوںنے اس روایت کو اختیار کیا۔ سات دن کے ایک ہفتے کی دوسری بنیاد یہودیوں کی کتابیں تھیں جن میں یہ بتایا گیا کہ خدا نے پوری کائنات کی تخلیق چھ دن میں کی اور ساتویں دن اس نے آرام کیا۔ اس ساتویں دن جسے یوم السبت کہا گیا سارے کام کی ممانعت کی گئی۔ اسلام میں بھی چھ دن کی تخلیق کو مانا گیا لیکن ساتواں دن (یعنی جمعہ) بڑے اجتماعات میں شامل ہو کر عبادت کرنے کا تو ہے لیکن خود کو کاروبار زندگی سے منقطع کر لینے اور لہوو لعب میں ضائع کرنے کا نہیں۔ اس طرح سات دن کا ہفتہ ماننے کی ایک مذہبی بنیاد بھی فراہم ہوئی۔ ان دو بنیادوں کا اثر ہفتے کے دنوں کے ناموں پر دکھائی دیتا ہے۔ کئی زبانوں میں ہفتے کے عام دنوں کے نام شمارکے اعتبار سے عددوں پر ہیں۔ عربی میں اتوار کو پہلا دن(یوم احد) کہتے ہوئے سلسلہ جمعرات کو پانچواں دن (یوم الخمیس) کہنے تک پہنچتا ہے۔ بھاشا انڈویشیا میں بھی ان دنوں کے یہی عربی نام ملتے ہیں ۔ فارسی میں سینچر کو شنبہ کہا جاتا ہے۔ ‘ اتوار کو یکشنبہ اور اسی قیاس پر دوسرے نام رکھتے ہوئے جمعرات کے لئے پنجشبہ تک پہنچتے ہیں‘ فارس میں اسلامی اثر پہنچنے سے قبل جمعے کو شش شنبہ کا نام دیا جاتا تھا۔ ترکی میں بھی بعض دنوں کے نام اسی کے مثل ہیں۔ یونانی میں بھی پیر کو دوسرا دن کہتے ہوئے جمعرات کو پانچ تک گنتی پہنچتی ہے۔ چینی میں پیر کو پہلا نمبر دیا جاتا ہے اور یہ سلسلہ سینچر کو چھٹے نمبر تک چلتا ہے۔دنوں کو نام دینے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ انہیں اجرام فلکی کے نام دیئے جائیں۔ ان میں اکثر سینچر کو زحل‘ اتوار کو سورج اور پیر کو چاند سے منسوب کرنے کا رواج ہے۔ باقی دنوں کے نام یا تو دوسرے سیاروں کے نام پر رکھے جاتے ہیں یا پھر کچھ دیوی دیوتاؤں وغیرہ کے نام پر۔ سنچر کو مسلم کیلنڈر میں ہفتے کا پہلا دن مانا جاتا ہے کیونکہ جمعے کو ہفتے کا سب سے متبرک دن کی حیثیت سے منایا جاتا ہے۔ اور اسلامی حکومت والے اکثر علاقوں میں جمعہ کے روز ہفتہ وار چھٹی رہتی ہے۔ اردو نام سنچر زحل ستارے سے اس دن کی نسبت کو ظاہر کرتا ہے۔ سنسکرت میں زیل کو شنی کہتے ہیں۔ ہندی میں اس دن کو زحل سے منسوب کرتے ہوئےشنیوار کہا جاتا ہے۔ فارسی میں سنچر کو شنبہ کہا جاتا ہے۔ فرہنگ آنند راج کے مطابق لفظ شنبہ پہلے شنبد تھا اور اس کے معنی گنبد کے تھے۔ کہا جاتا ہے روایتی ایرانی بادشاہ بہرام کور نے سات مقاموں پر سات گبند بنا رکھے تھے اور ہر گنبد کسی ستارے سے منسوب تھا۔ ہر روز بادشاہ‘ اس ستارے سے منسوب مخصوص پوشاک پہن کر اپنا دن اس دن سے تعلق رکھنے والے گنبد میں بسر کرتا تھا۔ اسی بنا پر ہر دن کو شنبد کہا جاتا تھا جو بعد میں شنبہ ہوگیا۔ شنبہ کو سنچر کے لئے مخصوص کیا گیا اور آگے دنوں کویکشنبہ (اتوار)‘ دو شنبہ (پیر)‘ سہ شنبہ (منگل)‘ چہار شنبہ (بدھ) اور پنجشنبہ (جمعرات ) کر دیا گیا۔ عربی میں سنچر کو یوم السبتکہتے ہیں جو عبرانی ’’شبات‘‘ کی شکل ہے۔ یہ عبرانی لفظ شابت سے مشتق ہے جس کے معنی آرام ہوتے ہیں۔ اس وقت دنیا کی کئی زبانوں میں سینچر کے لئے ’’سبت‘‘ سے مماثلت رکھنے والے نام رائج ہیں۔

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

سیاست کی خبریں

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

close

2022 - 2018© All rights reserved

Popular News HD

No widgets found. Go to Widget page and add the widget in Offcanvas Sidebar Widget Area.