اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس اہداف اس بات کاثبوت ہیں کہ معیشت مضبوط بنیادوں پراستوارہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے ایف بی آرکومبارکباد دی اور کہا کہ ایف بی آرنے 4ہزار 732 ارب روپےکےٹیکس محاصل کاہدف حاصل کیا، یہ ٹیکس ہدف گزشتہ سال کی نسبت 18فیصد زیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس اہداف اس بات کاثبوت ہیں کہ معیشت مضبوط بنیادوں پراستوارہے۔