پاپولرنیوز

پاپولرنیوز

پیر کے روز 2 کپڑوں کے جوڑوں کے ساتھ نیب دفتر جاؤں گا کسی نے گرفتار کرنا ہے کرلے: سعید غنی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے نیب والوں کو گرفتار کرنے کا چیلنج دیدیا اور کہا کہ پیر کے روز 2 کپڑوں کے جوڑوں کے ساتھ نیب دفتر جاؤں گا کسی نے گرفتار کرنا ہے کرلے ۔پی ٹی آئی کے حلیم عادل کے پاس کونسی گیدڑ سینگھی ہے جو اس کا نام لیتا ہوں تو نیب والے تڑپ اٹھتے ہیں،لگتا ہے کہ چیئرمین نیب کی ویڈیوز حلیم عادل کے پاس موجود ہیں ،ملک میں گندم کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے ،ادویات اور چینی سکینڈل کا کیا بنا،نیبوالے حکومتی سکینڈلز پر کیوں خاموش ہیں،جب ان سے سوال کرتے ہیں تو الٹا ہمارے خلاف مقدمات بنانا شروع کر دیتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں اسلام آباد سندھ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی بھی ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے حلیم عادل شیخ کے خلاف دیگر اپوزیشن رہنماؤں کی طرح کارروائی کا مطالبہ کیا کیا ہے،چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال ایک ویڈیو کی بنیاد پر بلیک میل ہو رہے ہیں،اس ویڈیو کے بعد چیئرمین نیب کہیں کے نہیں رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے خلاف بات کرنے پر نیب والوں نے اس طرح نہیں دھمکایا جس طرح حلیم عادل شیخ کے خلاف بات کی تو پریس ریلیز آگئی اور میری بیان کی مذمت کی گئی،میں نے بات کی تو میرے خلاف کارروائی کا کہا گیا،نیب خود حکومت کے ہاتھوں بلیک میل ہوکر ہر کیس پر اثر انداز ہو رہا ہے،میرے بیان کے بعد اب میرے خلاف تحقیقات کا کہا گیا ہے، حلیم عادل شیخ کے پاس کون سی گیدڑ سینگھی ہے؟ ان کانام لینے پر تڑپ اٹھتے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ چیئرمین نیب کی ویڈیو کہیں حلیم عادل شیخ کے پاس تو نہیں ہے؟حلیم عادل شیخ کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈال رہے؟ کوئی بھی بات کرتا ہوں تو مجھے دھمکیاں دینا شروع کر دیتے ہیں،سعید غنی نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ نیب والے مجھے گرفتار کریں میں ضمانت نہیں کراؤں گا، میں دو تین جوڑے لیکر نیب کے دفتر چلا جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے ،نیب والے اس گندم سکینڈل پر کیوں خاموش ہیں؟علی ظفر شوگر ملز کا وکیل رہا ہے،علی ظفر کو گندم اسکینڈل پر فیصلے کا کہا گیا ہے تاہم اس کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی اور لگتا ہے کہ حکومت نے اس کی رپورٹ کو دبا لیا ہے۔

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

سیاست کی خبریں

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

close

2022 - 2018© All rights reserved

Popular News HD

No widgets found. Go to Widget page and add the widget in Offcanvas Sidebar Widget Area.