پاپولرنیوز

پاپولرنیوز

عمران خان، مودی آزادی صحافت پر کریک ڈاؤن کرنے والے رہنماؤں کی فہرست میں شامل

عمران خان، مودی آزادی صحافت پر کریک ڈاؤن کرنے والے رہنماؤں کی فہرست میں شامل

اسلام آباد(ویب ڈیسک )رپورٹرز سانس فرنٹیئرز (آر ایس ایف) کے نام سے معروف تنظیم ‘رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز’ نے اپنی ویب سائٹ پر ان 37 سربراہانِ حکومت کے سنگین پورٹریٹ کی گیلری شائع کی ہے جنہوں نے آزادی صحافت پر بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تنظیم نے اس گیلری کو ‘آر ایس ایف 2021: پریس فریڈم پریڈیٹر گیلری–پرانےمظالم، 2 خواتین اور ایک یورپین’ کے عنوان کے ساتھ شائع کیا گیا۔آر ایس ایف کے سیکریٹری جنرل کرسٹوف ڈیلوئیر کا کہنا تھا کہ ‘آر ایس ایف کی پریڈیٹرز آف پریس فریڈم گیلری میں اب دنیا کے 37 رہنما ہیں لیکن کوئی یہ نہیں کہہ سکتا ہے کہ یہ فہرست مکمل ہے’۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے علاوہ آر ایس ایف کی فہرست میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، چینی صدر شی جن پنگ، شام کے صدر بشار الاسد، بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد، سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پکسے شامل ہیں۔ان کے علاوہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن، ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربن، تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن، برازیل کے صدر جیر بولسونارو بحرین کے شاہ حامد بن عیسیٰ الخلیفہ اور شمالی کوریا کم جونگ اِن بھی اس کا حصہ ہیں۔مذکورہ رپورٹ کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کی حالیہ رپورٹ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مبینہ ‘آمرانہ رویے اور کردار کے باعث بیرونِ ملک پاکستان کا تشخص متاثر ہورہا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‘رپورٹ میں کہا گیا کہ جب آزادی صحافت کی بات آتی ہے تو پی ٹی آئی کی حکومت، پاکستان میں فوجی آمریت سے بھی بری ہے، ہیومن رائٹس واچ، پاکستان پریس فریڈم رپورٹ اور فریڈم نیٹ ورک رپورٹ میں پہلے ہی یہ کہا جاچکا ہے کہ عمران خان کی حکومت میڈیا کو شکنجے میں کسنے والی ملکی تاریخ کی بدترین انتظامیہ ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کی حالیہ رپورٹ میں حکومت نے ‘شکاری رویے’ کو آشکار کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات سے نہ صرف پاکستان کی صحافت پر منفی اثر پڑا ہے بلکہ جب ایف اے ٹی ایف اور یورپی یونین کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی بات آتی ہے تو اس کا ملک کی پوزیشن پر بھی مخالف اثر پڑا۔رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے اخبارات کی تقسیم اور نیوز چینل کی نشریات میں رکاوٹ ڈالی گئی۔رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ‘صحافیوں کو ریاست کی متعین سرخ لکیر عبور کرنے پر ہراساں اور اغوا کرلیا جاتا ہے یا استحصال کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر اظہارِ رائے کی آزادی کو بھی نئے کالے اور سخت قوانین کے ذریعے روکا جارہا ہے۔

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سیاست کی خبریں

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

close

2022 - 2018© All rights reserved

Popular News HD

No widgets found. Go to Widget page and add the widget in Offcanvas Sidebar Widget Area.