اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری عدالت کے اطراف موجود تھی اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے عدالت کے اطراف خاردار تاریں لگائی گئی تھیں۔ مریم نواز کی بیٹی کو بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔