اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس کا پیسہ بچانے کیلئے پروٹوکولز میں مزید کمی کا فیصلہ کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول اور سکیورٹی کیساتھ نہیں جاؤں گا،ہمارا مقصد ہے ٹیکس کا پیسہ بچائیں، عوام کو تکلیف میں مبتلا نہ کریں ۔ وزیراعظم عمرانخان کا مزید کہناتھا کہ پی ٹی آئی وزرائے اعلیٰ ،گورنر اوروزراکے پروٹوکول پر نظرثانی کررہا ہوں ،اگلے کابینہ اجلاس میں جامع پالیسی پر فیصلہ کریں گے ،وزیراعظم نے کہاکہ عوام کو مرعوب کرنے والے نوآبادیاتی کلچر کا خاتمہ کریں گے ۔