پاپولرنیوز

پاپولرنیوز

نئی نسل کے مستقبل کیلئے منصوبہ بندی کرنا ہو گی،وزیراعظم عمران خان

نئی نسل کے مستقبل کیلئے منصوبہ بندی کرنا ہو گی،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئی نسل کے مستقبل کے لیے آج منصوبہ بندی کرنا ہو گی، الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت روزگار فراہم ہو گا۔ خوشی ہے الیکڑک وہیکلز سے نئی صنعت جنم لے گی، ماحولیات میں بہتری کے لیے ہمیں الیکٹرک گاڑیاں لانا ہوں گی۔وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی پہلی ماحول دوست الیکٹرک موٹرسائیکل (ای بائیک) کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک موٹرسائیکل منصوبہ خوش آئند ہے۔ الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت روزگار فراہم ہو گا۔ خوشی ہے الیکڑک وہیکلز سے نئی صنعت جنم لے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری ہے اور الیکٹرک وہیکل کی حوصلہ افزائی کلین اینڈ گرین مہم ہے۔ ہم درخت لگا رہے ہیں اور نیشنل پارکس بنا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ مفادات کے لیے پالیسیاں بنانے سے ملک کو نقصان ہوتا ہے ہم شہروں کے لیے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں جبکہ ہم نے پانی کی ری سائیکلنگ پر بھی کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگی کے لیے مسئلہ بن چکی ہے۔ لاہور کو باغوں کا شہر کہا جاتا تھا لیکن آج وہاں آلودگی ہے۔ پاکستان بے شمار وسائل اور نعمتوں سے مالامال ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہے اور آئندہ نسلوں کے بارے میں سوچنا ہے۔ خوشی ہے ماحولیاتی تبدیلی کے لیے اقدامات کو دنیا تسلیم کر رہی ہے اور ماحولیات میں بہتری کے لیے ہمیں الیکٹرک گاڑیاں لانا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک پر مشکل وقت آیا قوم نے خود ہی اپنے لوگوں کی مدد کی۔ اب ہمیں ٹیکس دہندگان کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں یہ سوچ بھی تبدیل کرنا ہو گی کہ امداد نہیں ملے گی تو ملک نہیں چلے گا۔ میرا یقین ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر اپنے مسائل حل کریں گے تو مضبوط ہوں گے۔ای بائیک کا اجرا موجودہ حکومت کی پاکستان الیکٹرک وہیکلز پالیسی 25-2020 کا ایک اہم حصہ ہے اور یہ پالیسی گزشتہ سال منظور کی گئی تھی۔اس پالیسی کے تحت ایک مضبوط الیکٹرک وہیکل مارکیٹ کو ہدف بنانا تھا جس میں 2030 تک مسافر وہیکلز اور ہیوی ڈیوٹی ٹرکس کا 30 فیصد جبکہ 2040 تک 90 فیصد حصہ مقرر کیا گیا ہے۔اس پالیسی کی نمایاں خصوصیات میں آٹو موبائل کی صنعت کی مرحلہ وار منتقلی بھی شامل ہے۔ اس میں 2 اور 3 پہیوں والی اور ہیوی کمرشل وہیکلز شامل ہیں جبکہ گاڑیاں بنانے والوں کو مراعات کی فراہمی بھی اس پالیسی کا حصہ ہے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لانچ کی جانے والی یہ الیکٹرک موٹرسائیکل ایک پاکستانی کمپنی جولٹا الیکٹرک نے تیار کی ہے، یہ ای بائیک جے ای 70، جے ای 70 ایل، جے ای 70 ڈی، جے ای 100 ایل، جے ای 125 ایل موٹرسائیکل، جے ای اسکوٹی اور جے ای اسپورٹس سمیت مختلف ماڈلز میں دستیاب ہو گی۔ای بائیک توانائی کی بچت کرے گی اور رات بھر چارج ہو سکے گی جبکہ اس کی خصوصیات میں نہ تو کلچ اور نہ ہی گیئر ہے۔ان جولٹا ای بائیکس کی رفتار 10 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہو گی، یہ بائیک ایک دفعہ بار چارج کیے جانے کے بعد 60 سے 100 کلو میٹر تک فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت کی حامل ہو گی۔

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سیاست کی خبریں

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

close

2022 - 2018© All rights reserved

Popular News HD

No widgets found. Go to Widget page and add the widget in Offcanvas Sidebar Widget Area.