وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بعد صوبہ پنجاب میں بھی وراثتی سرٹیفیکیٹس کا اجرا کردیا گیا ہے۔ اب صوبے کے تمام اضلاع میں موجود نادرا سینٹرز وراثتی سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کے مجاز ہیں۔یہ اقدام وزیر اعظم عمران خان کے اس ویژن کا حصہ ہے جو شہریوں کو ان کے جائز حقوق کےبلا رکاوٹ حصول کو یقینی بناتا ہے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کوشش ہے کہ نظام میں ای گورننس لے کر آئیں۔ای وی ایم مشینز کے استعمال سے انتخابی عمل میں شفافیت آئےگی۔