اسلام آباد(پاپولر نیوز ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کی گئی تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو کہاں رکھا گیا ہے۔ابھی تک تحریک انصاف کے رہنماؤں کو نہیں بتایاگیا۔۔ سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں کہ ہمیں نہیں بتایا جا رہاہے کہ شیریں مزاری کو کہاں رکھا گیاہے۔ انہوں نےکہا کہ اگر حکومت جنگ چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں ۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری پر ان کی بیٹی ایمان مزاری کا بیان سامنے آ گیاہے جس میں انہوں نے اہلکاروں پر والدہ کو تشدد کانشانہ بنانے کا الزام عائد کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ایمان مزاری نے کہاہے کہ مرد پولیس اہلکاروں نے میر ماں کو مارا اور پیٹا، وہ میری ماں کو مارتے ہوئے ساتھ لے گئے ، صرف مجھے یہ بتایا گیاہے کہ گرفتارکرنے والے اینٹری کرپشن ونگ لاہور کے اہلکار ہیں ۔