اسلام آباد (پاپولر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے تیسری شادی کے اعلان پر ان کی مبینہ بیوی ہونے کی دعویدار ماڈل و اداکارہ ہانیہ خان کا موقف بھی آگیا اور انہوں نے کہا ہےکہ یہ عامر لیاقت حسین کی تیسری نہیں بلکہ چوتھی شادی ہے۔
میرا بھی ان کیساتھ جو تعلق رہا، اس پر میں بہت ڈسٹرب رہی اور اگر ایسا کسی کے بھی ساتھ ہو تو اسے صدمہ ہوتا ہے ، مجھے بھی سنبھلنے میں کافی وقت لگا۔ وہ نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کررہی تھیں۔ دوسری اور تیسری شادی کا کھلے عام اعلان کیا لیکن آپ کیساتھ شادی کا اعلان کرنے میں کیا مسئلہ ہوسکتا تھا، اس سوال کے جواب میں ہانیہ خان نے بتایا کہ گزشتہ روز عامر لیاقت کے اکائونٹ سے ویڈیو اپ لوڈ ہوئی جس میں ہاتھوں میں مہندی لگی ہے لیکن اگلے روز نہیں تھی ، کیا ایک ہی دن میں مہندی غائب ہوگئی ؟
وہ پہلے سے تعلق میں تھے ، مجھے کہا گیا تھا کہ شادی کو خفیہ رکھنا ہے لیکن کچھ ایسا ہوگیا کہ مجھے ایکسپوز کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے ماننے سے انکار کردیا۔ہانیہ خان کاکہناتھاکہ سیاستدان و اینکر پرسن کو شادیاں کرنے کا شوق ہے لیکن نبھا نہیں سکتے،سب سے بڑی بات نبھانا ہے، بشری کو ہی دیکھ لیں، ان کیساتھ کیا سلوک ہوا، آڈیو کالز میں نے ہی دیئے تھے جو سوشل میڈیا پر آئے تھے ۔
ایک سوال کے جواب میں ہانیہ خان نے بتایا کہ میں نے سیکھا ہے کہ کسی پر اعتبار نہیں کرنا چاہیے ، انہوں نے مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، پہلی بیگمات کے ساتھ ہونیوالے سلوک کے بعد بھی میں شادی کیلئے رضامند ہوگئی تھی ۔جس پر اینکر نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ غلطیاں انسان سے ہوجاتی ہیں۔