وزیراعظم عمران خان کاتین سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کافیصلہ

وزیراعظم عمران خان کاتین سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کافیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پرعوام کے سامنے اپنی کارکردگی رکھنے کافیصلہ کرلیاہے ۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان تحریک انصاف کے تین سال مکمل ہونے پرمنعقد ہونے والی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کارکردگی کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔رپورٹ کےمطابق تین سال مکمل ہونے کے حوالے سے یہ تقریب گزشتہ روزمنعقد کی جانی تھی تاہم عاشورہ کی مناسبت سے اس تقریب کوملتوی کردیاگیاتھا اوراب یہ آئندہ ہفتے منعقد کی جائے گی ۔تقریب کے لیے نئی تاریخ کااعلان ابھی بھی نہیں کیاگیاہے۔تاہم حکومتی ذرائع کاکہناہےکہ اسلام آبادمیں منعقد ہونے والی اس تقریب کی تیاریاں آج سے شرو ع کردی جائیں گی ۔وزیراعظم کی جانب سے تین سالہ حکومتی کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کے اس فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹرفیصل جاوید کاکہناتھاکہ یہ پہلی حکومت ہوگی جواپنی کارکردگی عوام کےسامنے رکھے گی۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close