عمران خان کے مہنگائی کے ’’وار‘‘ روکنے کیلئے عوام کوباہرنکلنا ہو گا ،بلاول بھٹو

عمران خان کے مہنگائی کے ’’وار‘‘ روکنے کیلئے عوام کوباہرنکلنا ہو گا ،بلاول بھٹو

کراچی(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ بجلی بلوں میں 35 فیصد تک انکم ٹیکس کے نفاذ کے بعد پانی سر سے اونچا ہوچکا،عمران خان کے مہنگائی کے ’’وار‘‘ روکنے کیلئے عوام کوباہرنکلنا ہو گا ۔بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم فیصلہ کر لے کہ اگر مہنگائی سے نجات چاہئیے تو پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا، مہنگائی کے خلاف ملک بھر کے عوام کمر کس کر باہر نہ نکلے تو عمران خان کے عوام پر حملے نہیں رکیں گے بجلی کے دس ہزار روپے تک کےبلوں پر 5 اور 20 ہزار تک کے بلوں پر 10 فیصد انکم ٹیکس مسترد کرتے ہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بجلی کے 30 ہزار روپے تک کے بلوں پر 20 فیصد جبکہ 40 ہزار روپے تک کے بلوں پر 20 فیصد انکم ٹیکس مہنگائی کا ایک نیا طوفان لائے گا، پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے فیکٹریوں کی پیداواری لاگت میں ہونے والا اضافہ عام آدمی کے بجٹ کو مزید متاثر کرے گا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close